اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 فروری، 2018

گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی گئی

استور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گلگت ، بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی۔  تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1976 میں قائم کردہ کمپنی ایس سی او نے گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ہفتہ 10 اکتوبر سے شروع کردی۔


تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع علاقوں کے مکین اب 200 روپے کی سم خریدنے کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آزمائشی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے تاہم اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے مستقبل بنیادوں پر شہریوں کے لیے فراہم کردیا جائے گا۔

ایس سی او  کا قیام 1976 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا جس کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے بعد سے آزاد کشمیر میں موبائل فون کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے، پہاڑی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی جدید سہولت مقامی افراد کے لیے بڑی نعمت ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں