اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

28 فروری، 2018

خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر NAB کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے: عمران خان



اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود قومی احتساب بیورو کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر گفتگو ہوئی، جس پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں تاہم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے عثمان ڈار کو پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ چیئرمین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے اور امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کرے گی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں