6 فروری، 2018

ایل جی کے V30 ریسپبیری روز اسمارٹ فون کی بھرپور مقبولیت

 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کے وی 30 رسپبیری روز (LG V30 Raspberry Rose ) کے نام سے نیا اسمارٹ فون عوام میں مقبول ہوگیا ہے ۔ ایل جی نے ففتھ کلر آپشن کے ساتھ وی 30 اسمارٹ فون متعارف کرایا لیکن وی 30 ریسپبیری روز اسمارٹ فون کوریا میں اتنا مقبول ہوا کہ 22 جنوری کو متعارف کرانے کے صرف 2 ہفتے بعد اس کی فروخت میں 35 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ 



اس کی رنگوں کی مقبولیت کے باعث ایل جی وی 30 ریسپبیری روز اسمارٹ فون کی فروخت دسمبر میں وی 30 اسمارٹ فون کی فروخت کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ یہ سب ایسے وقت ہوا ہے جب اسمارٹ فون کی عالمی سطح پر فروخت میں کمی آرہی ہے اور آنے والے ماہ میں نت نئے دلچسپ اسمارٹ فون ماڈلز کا ابھی سامنے آنا باقی ہے۔ 

دیگر اسمارٹ فونز میں سرخ رنگ کا موسمی شیڈ دستیاب نہیں ہوتا ہے تاہم ریسپبیری روز کے بیک پینل گہرے سرخ سے لیکر ہلکے گلابی رنگ تک تبدیل ہوجاتے ہیں اور یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ روشنی میں کیسے نظر آتے ہیں ۔ ایل جی کا وی 30 ریسپبیری روز اسمارٹ فون خواتین میں خاص طور پر مقبول ہے، کیونکہ اسکی بدولت وہ ہجوم میں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔ اس اسمارٹ فون کی خریداری میں 70 فیصد خواتین ہی شامل ہیں۔ 

اس اسمارٹ فون کے فیچرز میں منظم کلر آپشنز ہیں جو ہر عمر اور صنف کے تمام صارفین میں کشش کا باعث ہیں۔ ان میں پرجوش رسپبیری روز سے لیکر رومانوی وائلٹ کے ساتھ موروکن بلیو، کلاو ¿ڈ سلور اور ارورا بلیک رنگ شامل ہیں۔ 

ایل جی الیکٹرانکس کا ارادہ ہے کہ وہ فروری میں G6اسمارٹ فون کے لئے کلر آپشن متعارف کرانے کے طور پر رسپبیری روز کی مقبولیت کا فائدہ اٹھائے گا۔ جی سکس اسمارٹ فون 5.7 انچ اسکرین اور 18:9 فل ویڑن ڈسپلے کا حامل ہے اور اسے آسانی سے ایک ہاتھ میں سنبھالا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف پروڈکٹ پلاننگ پارک ہی ہوک نے کہا، "ایل جی الیکٹرانکس کا ارادہ ہے کہ وہ مختلف مزاج کی شخصیات کے لئے کلر آپشنز والے ایسے منفرد اسمارٹ فونز کی تیاری جاری رکھے گا۔" 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں