26 مارچ، 2018

ہنسنا بھی ضروری ہے : 5 مزے مزے کے لیطفے : #لطیفے

 

ڈاکٹر حادثے میں زخمی ہونے والے مریض سے کہہ رہا تھا۔ 

”میرے پاس تمہارے لئے دو خبریں ہیں ایک اچھی اور ایک بری۔ 
تم کون سی خبر پہلے سننا پسند کرو گے؟ 
مریض نے کہا۔ ”پہلے بری خبر سنا دیں۔“ 

”بری خبر یہ ہے کہ ہمیں تمہاری ٹانگیں کاٹنا پڑیں گی اور 
اچھی خبر یہ ہے کہ ساتھ والے بیڈ کا مریض تمہارے 
جوتے خریدنا چاہتا ہے۔“
__☺__

کسی غریب دیہاتی کا لڑکا محنت مشقت کر کے کچھ 
پڑھ لکھ گیا اور باہر کے ملک چلا گیا۔ 
وہاں کچھ عرصے کے بعد سیٹل ہونے پر اس نے اپنے
والد کو خط لکھا کہ ابا میں نے یہاں مکان کا بندوبست کر لیا ہے 
لہٰذا اب میری فیمی بھیج دیں ۔ غریب والد کو فیملی کے 
مطلب کا پتہ نہیں تھا۔ 
اس نے سکول سے واپس آتے ہوئے ایک لڑکے سے 
فیملی کا مطلب پوچھا تو اسے بھی پتہ نہ تھا مگر 
شرمندگی سے بچنے کے لئے اس نے فیملی کا مطلب بتایا۔ 

”رضائی“ تو بوڑھے والد نے جواب میں لکھا 
”بیٹا! تمہاری فیملی چوہے کھا گئے ہیں۔ تم وہاں نئی فیملی بنا لو۔
__☺__

ایک نودولتیے نے اپنا شجرہ نصب مرتب کروانے کی ٹھانی‘ 
اس نے ایک تجربہ کار شخص کو اس کام پر مامور کیا۔ 
کچھ دن بعد نودولتیے کے ایک قریبی دوست نے اس سے پوچھا۔ 
”اس سلسلے میں وہ شخص کہاں تک کامیاب رہا ہے۔“ 
نو دولتیے نے جواب دیا۔ 
”اس نے اتنی معلومات حاصل کر لی کہ اب میں اس کی 
زبان بند رکھنے کے لئے اسے رقمیں دے رہا ہوں۔“
__☺__


نرس نے شوہر کو خبر سنائی کہ اس کے ہاں 
جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ 
شوہر نے سرد آہ بھر کر کہا۔ 
”میں جانتا تھا یہی ہو گا۔ میری بیوی ہمیشہ کی فضول خرچ ہے۔“
__☺__

نئی سیکرٹری عجیب طبیعت کی مالک تھی۔ 
فون کی گھنٹی بجتی رہتی۔ مگر وہ فون نہ اٹھاتی۔ 
مالک نے اسے کہا۔ 
”تمہیں فون اٹینڈ کرنا چاہیے۔“ 
”مگر سر اس میں میرا کیا فائدہ ہے ۔ اس میں سے 9 
فون تو آپ کے ہوتے ہیں۔“





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں