12 مارچ، 2018

چترال کے سنگم میں واقع گولوغ دنین کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار اور نکاسی آب کا ناقص بندوبست سےعوام شدید پریشان


چترال (رپورٹ ایم فاروق ٹائمزآف چترال) دنین گولوغ کو چترال شہر سے ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور نکاسی آب کا ناقص بندوبست ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو بازار آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سڑک پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا آنا جانا لگا ہی رہتا ہے کیونکہ یہ سڑک دنین کے دو ویلج کونسل کو ملارہی ہے جن میں گولوغ، گژاندہ  اور لشٹ وغیرہ دیہات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر اسکول کے بچے بھی اس سڑک سے سفر کر کے  شہر کے دوسرے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے آتے جاتے رہتے ہیں اور اس سڑک کی حالت زار یہ ہے کہ یہاں دو گاڑیاں بھی مشکل سے گزرتی ہیں ۔ اس سڑک کی حالت کو لیکر مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ حکومت کی نوٹس میں لایا ہے لیکن ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کو ٹھس سے مس نہیں ہوتی ہے لیکن آفسوس کہ پھر بھی اس سڑک کی تعمیر پر توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔ جہاں ایک طرف سڑک کی خستہ حالی کا شکار  وہیں دوسری طرف نکاسی آب کا ناقص بندوبست ہے ، جسکی باعث پیدل چلنے والے لوگوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ ایک تو سڑک ون وے ٹریفک اور اوپر سے سڑک کی خستہ حالت ایسے میں مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اکثر ایمرجنسی کی صورت میں گھنٹوں ٹریفک جام ہوتی ہے اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہمیشہ بنا رہتا ہے ۔ ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے گولوغ کے رہائشی انجینئر عمر نے کہا کہ اس بارے میں کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے عوام سے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ ہورہا ہے ۔ لوکل  ٹرانسپورٹ مالکان نے بتایا کہ اب ہمیں ان خستہ حال اور تنگ سڑکوں پر اپنی گاڑیاں چلانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ نے کئی بار ان خستہ حال سڑک پر توجہ نہیں دی لیکن آج تک ان کے وعدے بھی محض خواب ثابت ہوئے جبکہ اس سڑک کی خستہ حالی پر کئی مرتبہ سینکڑوں لوگوں نے متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے میں طوالت سے کام لیتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے اب ریاستی حکومت خصوصاً ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس خستہ حال سڑک کی مرمت اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست کی جائے  تاکہ  مقامی لوگوں کو سہولیات میسر ہوں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں