14 مارچ، 2018

یوفون بلوچستان فٹ بال کپ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز، نوجوانوں میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

کوئٹہ :  بلوچستان کی پسندیدہ ٹیلی کام کمپنی یوفون کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بلوچستان فٹ بال کپ کے دوسرے ایڈیشن کے مقابلے آج سے شروع ہوگئے ہیں ۔ اس چیمپیئن شپ کے انعقاد سے نوجوانوں میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے کمپنی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔ 



رواں سال یہ چیمپیئن شپ چھ شہروں بشمول کوئٹہ، پشین، خضدار، چمن، لورالائی اور نوشکی میں کھیلی جارہی ہے۔ گزشتہ سال اس چیمپیئن شپ کے مقابلے صرف چار شہروں میں منعقد ہوئے تھے ۔ 

اس چیمپیئن شپ میں 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ہر شہر سے پانچ ٹیمیں شامل کی گئی ہیں ۔ مجموعی طور پر 450 نوجوان فٹ بالرز اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ کوالیفائنگ راو ¿نڈ میں ہر شہر سے یونیورسٹیوں اور کالجز کی چار ٹیمیں ناک آو ¿ٹ مرحلے میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔ اس مرحلے میں فاتح ٹیمیں پھر دوسرے شہر جاکر مخالف فٹ بال کلب سے کوالیفائر راو ¿نڈ میں کھیلیں گی۔ 

ہر شہر کی سطح پر کامیاب ٹیمیں پھر ایلی مینٹر راو ¿نڈ میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ ایلی مینٹر مرحلے میں کامیاب اولین چار ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلیں گی اور وہ جیتنے والی ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ 

یہ ٹیمیں اپنے متعلقہ شہروں میں ناک آو ¿ٹ اور کوالیفائرز مراحل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ آج سے کررہی ہیں جبکہ ایلی مینٹر اور فائنلز کوئٹہ میں 27 مارچ تا 29 مارچ کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔ 

یوفون کے برانڈ ایمبسڈر اور قومی فٹ بال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی فضل محمد بھی اس چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں اور خضدار بلوچ فٹ بال کلب کی نمائندگی کریں گے ۔ 

یوفون کو اس بات پر یقین ہے کہ اس چیمپیئن شپ سے صوبے میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اس اقدام سے یوفون کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوتی ہے جو کمپنی کی ٹیگ لائن 'تم ہی تو ہو' کے عین مطابق ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں