اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 مارچ، 2018

یوفون بلوچستان فٹبال کپ: خضدار میں خدائی داد قلندرنی فٹبال کلب کوالیفائرز میں فاتح

 


کوئٹہ : یوفون بلوچستان فٹ بال کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ اور کوالیفائرز جاری ہیں۔ خضدار کی خدائی داد قلندرنی فٹ بال کلب (ایف سی) نے ایلی مینٹر راو ¿نڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ریزیڈنشل کالج گراو ¿نڈ پر دو ناک آؤٹ میچز کھیلے گئے۔ 

پہلے میچ میں خدائی داد قلندرنی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی فاتح ٹیم کا واحد گول توسین احمد نے دوسرے ہاف میں اسکور کیا۔ 

دوسرے میچ میں باب بلوچستان ایف سی نے فرینڈز ایف سی کو3 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں کافی سخت مقابلہ رہا۔ تاہم دوسرے ہاف میں باب بلوچستان نے اس وقت برتری حاصل کرلی جب محمد عرفان نے لگاتار دو گول اسکور کئے جبکہ محمد ساجد نے ایک گول اسکور کیا۔ 

بلوچستان ریزیڈنشل کالج گراو ¿نڈ میں خدائی داد قلندرنی اور باب بلوچستان ایف سی کے درمیان سنسنی انگیز کوالیفائر کھیلا گیا جس میں خدائی داد قلندرنی نے سخت مقابلے کے بعد 2 گول کے مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ایلی مینٹر مرحلے میں بھی رسائی حاصل کرلی۔ اس مرحلے کے مقابلے 27 مارچ کو کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے ۔ فاتح ٹیم کے توسین احمد، محمد سعید اور بابرک نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں