30 مارچ، 2018

چترال دروش میں ایک اور شادی شدہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خوکشی کرلی

 

چترال (گل حماد فاروقی) چترال سے 45 کلومیٹر دور تاریحی قصبے دروش میں ایک اور شحص نے خودکشی کرلی۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر تھانہ دروش بلبل حسن کے مطابق گاؤں اوسیک میں ایک جواں سال شحص نے خودکشی کرلی جس کی شادی بھی ہوئی تھی۔ 


پولیس کے مطابق حضرت گل ولد میر افضل سکنہ اوسیک نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرکے گلے میں پھندا ڈالا اور خودکشی کرلی ان کا کہنا ہے کہ حضرت گل نے کمرے کے اندر زندگی کا حاتمہ کرلی جن کا عمر 33/34 سال بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حضرت گل کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے۔ پولیس نے ضابطہ فوجداری دفعہ 174 کے تحت تفتیش شروع کی ہے۔ حیال رہے کہ چترال کے محتلف علاقوں میں گزشتہ ہفتے میں چار افراد نے خودکشی کرلی جبکہ سب ڈیژن مستوج سمیت خودکشی کا یہ اکیسواں واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کے حالیہ واقعے کی وجوجات سردست معلوم نہ ہوسکے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے کہ نوجوان جو تین بچوں کا باپ بھی ہے اس نے کیوں خودکشی کرلی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں