مارچ 20, 2018

چترال کو ہر لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عبدالطیف تحریک انصاف چترال


کراچی (ٹائمزآف چترال : رپورٹ مبارک شاہ برات)  ہفتے کی شام کراچی میں طلبہ تنظیم CSSWA کی جانب سے ثقافتی و ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں PTI کے ضلعی صدر عبدوالطیف مہمان خصوصی تھے رسمی خطاب میں انھوں
نے کہا کہ ہمارے چترال کو ہر لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ ہمیں سمجھنا چاہیے اور ہم سمجھ چکے ہیں کون کس خاندان میں پیدا ہوا ہے یہ نہ سلیم خان کا مسئلہ ہے نہ عبدوالاکبر کا نہ میرا نہ کسی اور کا لہذٰا ہم ایسے عناصر کو رد کرتے ہیں ہم اپنی اتحاد اور مضبوطی چاہتے ہیں اور امن کیلئے کوشاں ہیں انھوں نے مزید کہا کہ  میں کراچی کی مٹی کو اس درتی کو سلام پیش کرنے ایا ہوں یہ درتی نہ صرف ہمارے بچوں کو اپنی گود میں پرورش کرتی ہے بلکہ چترال کے جوانوں کو تعلیم یافتہ بنا کر علم سے مالامال کرکے ہمیں دیتی ہے ہمیں اپنی ثقافت اور زبان پر فخر ہے اسلئے ہم PHD کرکے بھی اپنی زبان کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتے ہیں ثقافت ہم سب کا ہے اسلئے اس طرح کے پروگراموں میں سیاست چمکانے کی کوشش نہيں کرنی چاہیے آخر میں انہوں نے طلبہ تنظیم کو بطورِ تحفہ پچاس ہزار روپے اپنی طرف سے اور پچاس ہزار اسرارالدین جنرل سکریٹری PTI چترال کی طرف سے علان کیا اس کے بعد صدر محفل امیراللہ رہنما ANP چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت انسان کی پہچان ہے ہم دنیا میں کہیں بھی رہیں اپنی ثقافت کےساتھ امن کو برقرار رکھنا ہوگا ساتھ ہی انھوں نے عبدوالطیف سمیت دیگر مہمانوں اور چترالی عوام کا شکریہ ادا کیا پروگرام رات ڈھائی بجے تک جاری رہا سب نے خوب لطف اٹھایا آخر میں محفل کو اختتام پزیر کرتے ہوئے سابقہ صدر و بانی تنظیم شیرجہان ساحل نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ قدم بڑھانا ہےانھوں نے خواہش ظاہر کیا کہ نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کو سمجھتے ہوئے استعمال کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں