2 مارچ، 2018

اوپو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے شاندار افتتاحی تقریب جھلکیاں

 

لاہور: پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) 2018 کا بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا ہے۔ اس تقریب کے بعد ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئنز پشاور زلمی کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر دنیائے انٹرٹینمنٹ کی شخصیات کے ساتھ کرکٹ کی دنیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی بھی موجود تھے۔ 


نوجوان اور ابھرتے ہوئے فلمی اسٹار حریم فاروق اور بلال اشرف نے اس تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر اوپو کے ایکسپیرینس زون میں جدید ترین سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فونز ملاحظہ کرنے کا موقع ملا۔ 

افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے سے ہوا جسے سچل آرکسٹرا نے پرفارم کیا۔ اس کے بعد علی ظفر، شہزاد رائے اور عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے پرجوش اور دلچسپ پرفارمنسز پیش کیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ جیسن ڈیرولو نے بھی سیان پاو ¿ل اور شیگی کے نقش قدم پر چل کر پرفارم کیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پچھلے دو ایڈیشنز میں بھی اپنی پرفارمنس پیش کی تھی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے خصوصی خطاب میں اس تقریب کے لئے بہترین کاوشوں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، "ہر سال کے ساتھ پی ایس ایل پہلے سے بہتر اور پھیلتی جارہی ہے۔ گزشتہ سال کے ایڈیشن اور اس ایڈیشن میں فرق یہ ہے کہ اب ہمارے پاس بڑے اسٹارز ہیں اور ہمیں اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ پچز اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ زیادہ رنز بنیں۔ پاکستان میں کرکٹ کو نئی توانائی ملنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کرکٹ کا فروغ جاری رکھے گی اور ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا ۔" 

اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا، "پاکستان میں کرکٹ ایسا کھیل ہے جو پوری قوم کو متحد کرتا ہے۔ اوپو امید کرتا ہے کہ وہ خصوصی مہم کے دوران اوپو سیلفی مومنٹ کے ذریعے اپنے سیلفی ایکسپرٹ F5اسمارٹ فون کی شاندار کارکردگی کے ساتھ میچ کے دلچسپ لمحات محفوظ کرے گا۔" 

رواں سال ملتان سلطانز کے نام سے نئی ٹیم کا اضافہ ہوا جسے رمیز راجہ نے افتتاحی تقریب میں متعارف کرایا۔ اس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، چیمپیئنز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز بھی شامل ہیں۔ 

اوپو کے نئے ٹی وی کمرشل میں پاکستانی مارکیٹ کے لئے خصوصی نظر آنے والے حسن علی پہلے میچ میں انجری کے باعث پرفارم کرنے سے قاصر رہے لیکن جیسے ہی وہ فٹ ہوتے ہیں وہ ٹورنامنٹ میں شامل ہوجائیں گے۔ 

20 کروڑ پاکستانی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اپنی سرزمین پر بھی یہ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے سے لاہور دو کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا جبکہ فائنل کی میزبانی کراچی کرے گا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں