20 مارچ، 2018

عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر دیرینہ کارکن گلوکار سلمان احمد اور آمنہ مصطفیٰ تحریک انصاف کو خدا حافظ کہنے کا اعلان کردیا

 


لاہور/ کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) عامر لیاقت کی شمولیت پر تحریک انصاف کے کچھ دیرینہ کارکن ناراض ہوگئے ہیں۔ گلوکار سلمان احمد عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے پر ان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ جھوٹا اور منافق شخص ہے۔

 دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سلمان احمد نے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے۔ تحریکِ انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی لیکن آج کے بعد میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیا قت نے چونکہ اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس کا اعلان بھی انہوں نے عمران خان کے ہمراہ کراچی میں عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کیا، تاہم پی ٹی آئی کے
سپورٹرز اس فیصلے پر خوش نظر نہیں آ رہے ہیں اور اور وہ عمران خان سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ ایسے میں ایک پی ٹی آئی کی سپورٹ جس کانام ’آمنہ مصطفی‘ ہے نے پارٹی سے ناطہ ہی توڑنے کا اعلان کر دیاہے۔  آمنہ مصطفی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہنے کا وقت آ گیاہے، یہ لمبی امید ، رومناٹک آئیڈیلزم ،اور ان کہی دوعاﺅں کو پورا کرنے کیلئے ایک شاندار سفر تھا،اب پی ٹی آئی میں ہمارے جیسے لوگوں کی جگہ نہیں رہی ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں