11 مارچ، 2018

حسب روایت آییڈیل پبلک سکول میں میٹرک کے طلباء کے لئے الوداعی پارٹ کا اہتمام

 



چترال، کوغذی (رپورٹ ایم۔فاروقآئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج کوغزی میں دسویں اور بارھویں جماعت  کے طلباء و طالبات کو الوداعی پارٹی دی گئی۔

ہفتے کے روز کوغزی میں آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج منیجمنٹ کی جانب سے دسویں اور بارھویں جماعت کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے لئے ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت پرنسپل آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج جناب عتیق الرحمن کر رہے تھے۔  سکول کے جونئیر طلباء نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے نام پر الوداعی پیغامات نظم کی صورت میں پیش کئے  اور فارغ ہونے والے طلباء نے جونئیر طلباء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے تقریب میں موجود طلباء و طالبات ،خصوصا" فارغ ہونے والے طلباء و طالبات سے الوداعی پیغام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس ادارے سے فارغ ہونے والے طالب علم پاکستان کے مختلف شعبوں میں  بطور انجینئر ،ڈاکٹر اور منیجر و دیگر عہدوں پر اپنا لوہا منوارہے ہیں اور اپنے سکول کا نام روشن کررہے  ہیں_ انھوں نے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کو کہا کہ آنے والے وقت میں بھی  اپنی محنت اور تعلیم سے محبت و لگاؤ جاری رکھیں اور سکول بھلے ہی تعلیم کی پہلی سیڑھی ہے لیکن اس سنہری دور کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ تقریب کے آخر میں طلباء کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔طلباء نے تمام اساتذہ  کرام کا بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھوں نے سکول میں ہر قدم ہر لمحہ ہماری رہنمائی کی اور ہم انکی یہ احسان پوری زندگی نہیں بھول پائیں گے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں