20 مارچ، 2018

معروف ٹی اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، کراچی میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس



کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رکن، اور سابق وزیر مذہبی امور اور معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ کراچی میں عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مذہبی سکالر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پریس کانفرنس میں عمران خان بھی پارٹی میں نئے کھلاڑی کی شمولیت پر خوش دکھائی دیئے ۔ عامر لیاقت کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے ولای ایک اہم شخصیت معروف اداکار عابد علی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ خان صاحب کو جوائن نہیں کیا بلکہ پاکستان کو جوائن کیا ہے۔  ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے کلین سویپ کرے گی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں