اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 مارچ، 2018

راولپنڈی میں بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے "Yes We Can" کی ٹیم کی جانب سے مہم انعقاد



راولپنڈی (نمائندہ ٹائمزآف چترال)  "Yes We Can"  طالب علمون کی ایک تحریک ہے جو کہ"Street Child Education" کے اوپر کام کر رہی ہے۔ کچھ سٹوڈنٹس اپنی مدد اپ کے تحت اس مہم کو راولپنڈی اور اسلام اباد میں چلا رہے ہیں۔ گوجال سے تعلق رکھنے والی طالبہ مجیدہ فہمی کی سربراہی میں اس کی ٹیم ممبرز یاسین سے تعلق رکھنے والا جمشید احمد ، چترال سے تعلق رکھنے والا نوید اکبر اور سردار علی چلا رہے ہیں۔ یاد رہے پچھلے سال مجیدہ فہمی کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 

مجیدہ فہمی اور اس کی ٹیم پچھلے سال سے سٹریٹ چائلڈ ایجوکیش کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی بے لوث کوششوں کی وجہ سے  بچے ابھی تک تعلیم کی زیور سے منسلک ہو چکے ہیں۔ چند طالب علم جو کے بغیر کسی مالی وسائل کے ایک ایسے کام کے لیے قدم اٹھاچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ غریب بچے جن کو حصولِ تعلیم کا وہم ہ گمان تک بھی نہیں تھا ان کو مختلف سکولوں میں داخلہ کرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ 



"Yes We Can" کی ٹیم مجیدہ فیمی کی قیادت میں پچھلے دن سٹریٹ چلڈرن کے لیے زینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے بعد ایک اگاہی مہم  کا انعقاد کیا جس کا مقصدمعاشرے میں بچون کو جنسی استحصال سے اپنے تحفظ کے لیے تیار رکھنا تھا۔ ابھی تک اس مہم میں سو سے زیادہ بچوں کو اس اہم موضوع سے آگا ہ کیا گیا ہے۔ 

"Yes We Can" ٹیم کی یہ عظیم میشن کا سفر جاری ہے اور ان کی محنت سے غریب بچے بھی تعلیم کی روشنی سے اراستہ ہوں گے۔ 







کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں