اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 اپریل، 2018

ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں125، 70، ڈیلکس، ڈریم اور پرائیڈر کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کردیا، کتنا اضافہ ہوا ہے پڑھیں

 

کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) پاکستان میں جتنی مانگ ہنڈا کمپنی کی موٹر بائیکس کی ہے شاید ہی کسی دوسری کمپنی کا ہو۔ چائینیز بائیکس کی بڑی مارکیٹ بھی ہنڈا کی موٹر سائیکلوں کی مقبولیت کم نہ کرسکی۔ 

رواں سال ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کردیا ہے۔ حال ہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ  نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کو جواز بناتے ہوئے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 500 سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جبکہ کمپنی مقامی طور پر پرزے بنانے کے 90 فیصد ہدف کو حاصل کرچکی ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے CD 70 کی قیمت میں 3 سال کے بعد 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح سی ڈی۔ Dream 70 اور Pridor  کی نئی قیمتوں میں 1000 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 68 ہزار 500 روپے اور 88 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ مقبول ترین بائیک CG 125 کی قیمت 1500 روپے کے اضافہ کردیا گیا ہے اب اس کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔ CG 125 Delux  اور CB 150 کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور اب ان کی نئی قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے اور ایک لاکھ 65 پزار روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اپریل 2018 سے ہوگیا ہے۔






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں