18 اپریل، 2018

چترال کی بی بی فوذیہ بھی ووٹ بیچنے والوں میں شامل، عمران خان 20 اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ٹائمزآف چترال نیوز 18 اپریل 2018) عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے والے تحریک انصاف کے 20 اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے سخت کاروائی اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان اراکین میں چترال کی تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوذیہ بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا
"سینیٹ ملک کا اہم ترین ادارہ ہے اور ملک میں 30، 40 سال سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بک رہا ہےلیکن ووٹ خریدنے پر کوئی ایکشن نہیں لیتاتھا تاہم ہم نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا اور پارٹی اراکین پر الزامات کی پوری تحقیقات کی۔"

چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہمارے 60 اراکین ہیں اور پارٹی تحقیقات کے مطابق ہمارے 20 اراکین نے اپنے ووٹ بیچے اور وہ لوگ سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوئے جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو 4، 4 کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں نہ بکنے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں تاہم ووٹ بیچنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کیا جائے گا تاہم شوکاز کا جواب نہ دینے کی صورت میں معاملہ نیب کو بھجوایا جائے گا۔

عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے 20 اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کیا جن میں چترال کی بی بی فوذیہ سمیت نرگس علی، دینا ناز،  نسیم حیات، ناگینہ خان شامل ہیں جب کہ مرد اراکین میں سردار ادریس، عبید، زاہد درانی، عبدالحق، قربان خان، امجد آفریدی، وجیہہ الزمان، بابر سلیم، عارف یوسف، جاوید نسیم، یاسین خلیل، فیصل زمان اور سمیع اللہ زیب ٹکٹ بیچنے والوں میں شامل ہیں۔

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف تحقیقات کیں، ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ باقی جماعتوں کے لوگ بھی بکے ہیں لیکن انتظار کر رہے ہیں کہ باقی جماعتیں بھی ہماری طرح ان کے خلاف کارروائی کریں، اگر دیگر جماعتوں نے کارروائی نہ کی تو ہم ان لوگوں کے نام بھی جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے جو کہا اس پر افسوس ہوا، کیا انہیں نہیں پتہ تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدا جاتاہے انہوں نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں