2 اپریل، 2018

اوپوپاکستان میں 25 میگا پکسل فرنٹ کیمرے کا حامل F7 موبائل فون متعارف کروائے گا

 

پاکستان : صف اول کا سیلفی ایکسپرٹ فون اوپو جلد ہی آرٹیفشل انٹیلیجنس کا حامل جدید اوپو F7 موبائل فون متعارف کروا ئے گا۔یہ جدید فون کمپنی کی سیلفی ایکسپرٹ سیریز میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔جدید سہولیات کا حامل نیا اوپو F7 متعدد خصوصیات سے مزین ہے جو سیلفی فونز کے شعبے اوپو کی صف اول کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں اوپو کی مقبولیت کو مزید فروغ دے گا۔



اس فون کی لانچ کے بارے میں رائے دیتے ہوئے جارج لانگ ، سی ای او ، اوپو پاکستان نے کہا ” ایک جدید اسمارٹ فون برانڈ کی حیثیت سے اوپو اپنے صارفین کو ایک منفرد اور دلفریب تھربے سے روشناس کروانا چاہتا ہے۔ ہم پر اعتماد ہیں کہ 25 ایم پی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی منفرد خصوصیات کا حامل جدید اوپو F7 موبائل فون اسمارٹ فون کی صنعت میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔

اوپو نے آرٹیفشل انٹیلیجنس بیوٹی ریکگنیشن ٹیکنالوجی F5 کے ساتھ متعارف کروائی تھی جس نے سیلفی کو اور زیادہ حقیقی ، قدرتی اور زاتی بنا دیا ۔اب اوپو F7 اس ٹیکنالوجی میں سیکنڈ جنریشن آرٹیفشل بیوٹی 2.0 متعارف کر کے مذ ید جدت لا رہا ہے۔ یہ فون ریئل ٹائم ہائی ڈائنامک رینج (ایچ ڈی آر) ٹیکنالوجی کا حامل ہے ۔ اس میں شامل نئی خصوصیات میں آرٹیفشل انٹیلیجنس بیوٹی 2.0 ، کور شاٹ اور آگمینٹیڈ ریئلٹی اسٹکرز شامل ہیں۔ اوپو F7 سیلفیز لینے کے تجربے کو ایک نئے درجے پر لے جائے گا۔ اس فون سے صارفین سب سے زیادہ دلکش اور بیش بہا رنگوں کی حامل سیلفیز بنا سکیں گے ۔ اس فون سے سیلفیز لینا ایک دلچسپ تفریح ثابت ہوگا۔ 

صنعت میں سرفہرت 25 ایم پی فرنٹ کیمرہ
25 ایم پی آرٹیفشل انٹیلیجنس فرنٹ کیمرے اور ریئل ٹائم ہائی ڈائنامک رینج ٹیکنالوجی کی بدولت اوپو F7 میں تصویر کی روشنی کو برقرار رکھنے کی زیادہ صلاحیت ہے چاہے تصویر چمکتی ہوئی سورج کی روشنی میں لی جائے یا پھر سائے میں ۔کنٹراسٹ اور پکسلز کے رنگوں کی رینج پھیل کر زیادہ روشن، تفصیلی اور دلکش سیلفیز پیش کرتی ہیں۔

سینسر ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی
موبائل صنعت میں پہلی دفعہ 25 میگا پکسل فرنٹ کیمرے کے ساتھ اس میں بلٹ ان سینسر ایچ ڈی آر فیچر بھی شامل ہے۔ اس پ ±رکشش فیچر کے ساتھ سیلفی لینا اتنا آسان پہلے کبھی نہ تھا۔ سینسر ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی اوپو ایف 7 میں ایک ڈیفالٹ ٹیکنالوجی کے طور پر شامل کرلی گئی ہے جس سے صارفین کو بے عیب سیلفیاں لینے میں مدد ملے گی، یہ ناقابل یقین رنگوں اور حیرت انگیز کنٹراسٹ کا مجموعہ ہے۔ ہر وقت سوشل میڈیا پر تصویریں اپلوڈ کرنے والے نوجوانوں کے لئے اوپو ایف 7 کا طاقت ور ہارڈ زیادہ کلر فل، صاف تیز ترین تصویر کشی میں کردار ادا کرے گا۔ ایچ ڈی آر فیچر کو آرٹیفیشل انٹلیجنس بیوٹی موڈ کے ساتھ مثالی سیلفی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو نہ صرف تصویریں لینے کے لئے بلکہ ویڈیو بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اوپو ایف 7 کے دیگر فیچرز
اوپر ایف 7 ، اے آئی پاورڈ فیچرز متعارف کررہا ہے، جو اسے بہترین ڈیوائس بناتے ہیں
آرٹیفیشل انٹلیجنس البم : یہ فیچر تصویروں کے چہروں، مقامات اور مناظر کو زیادہ سرچ ٹیگس اور ایڈیٹنگ کی بنیاد پر گروپ بناتا ہے۔ اے آئی البم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ خاص مواقع کے قیمتی لمحات کو مثلا سالگرہ وغیرہ میں بنائی گئی تصاویر کی جلدی یاد دہانی کرواتا ہے۔

آرٹیفیشل انٹلیجنس بورڈ : یہ فیچر سکرین اسپلٹ ہے، جہاں صارف اپنا پسندیدہ اپلی کیشنز رکھ سکتا ہے۔ یہ بڑی ذہانت کے ساتھ اہم ملاقاتوں، شیڈولز، ٹریول، مووی ٹکٹس اور ای کامرس آرڈرز کو ای میلز اور ٹیکسٹ مسیجز کی جانچ کی بنیاد پر ترتیب دے دیتا ہے۔ 

اے آئی ٹیکنالوجی ایف 7 سسٹم منجمنٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ اے آئی منیجر ذہانت کے ساتھ 64 بٹ ، 4 جی بی اوکٹا کور پروسیسر (6 جی بی برائے 128 جی بی ) کے لئے پروسیسنگ پاور مختص کرتا ہے، یہ یقینی بناتا ہے کہ فون بہترین کام کرتا ہو، یہ کام یہ اپنے پیشرو فون ایف 5 کے مقابلے میں 80 فیصد بہتر کرتا ہے۔ اے آئی بیٹری لائف کو بڑھانے کے لئے پاور کے استعمال کو بھی منیج کرتا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں