23 اپریل، 2018

موٹرولا نے 4 نئے بجٹ اسمارٹ فونز، 2 جی سیریز اور 2 ای سیریز متعارف کرادیئے

 

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک) موٹرولا نے ای اور جی سیریز میں 4 نئے قابل استطاعت سمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کم قیمت میں صارفین کے لئے بہترین فیچرز کے حامل فونز ہیں۔ 



موٹو جی سیریز میں 2 فونز جی 6 اور جی سکس پلے متعارف کرائے گئے ہیں اور دیکھنے میں دونوں لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔ دونوں فونز میں 5.7 انچ ڈسپلے 18:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے جی سکس زیادہ بہتر ہے۔ اس میں اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر، تھری سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں، جبکہ فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔

اس بار بھی فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ پر ہے جبکہ ڈوئل بیک کیمرہ پورٹریٹ موڈ کا فیچر فراہم کرتا ہے، اسی طرح ایکٹو فوٹو موڈ کے ساتھ بلٹ ان فیس فلٹرز اور دیگر کئی نئے کیمرہ فیچرز بھی موجود ہیں۔ 

جی سکس پلے میں بیک پر 12 میگا پکسل کیمرہ  جبکہ ٹو سے تھری جی بی ریم،16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔ موبائل کی خاص بات اس کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ 

ای سیریز میں بھی 2 سمارٹ فونز ای 5 پلے اور ای 5 پلس متعارف کرائے گئے ہیں۔ موٹو ای 5 پلے اور موٹو ای 5 پلس۔  ای فائیو پلس زیادہ بہتر فون ہے جس میں 6 انچ اسکرین، اسنیپ ڈریگون 435 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، 12 میگا پکسل کا سنگل بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔اور اس کی بیٹری بہت طاقتور 5000 ایم اے ایچ کا حامل ہے اور اگر بہت زیادہ استعمال نہ ہو تو کئی دن ایک چارج پر اسے چلایا جاسکتا ہے۔ 

موٹو ای فائیو پلے پلاسٹک باڈی کا حامل ہے جس میں 5.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ 2800 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔ یہ دونوں سمارٹ فونز مئی یا جون 2018 میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور قیمت کے لحاظ سے کافی مناسب یا بجٹ فونز قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

جی سکس 249 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جی سکس پلس 199 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہونگے۔ ای سیریز کے فونز کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم توقع ہے کہ یہ 100 ڈالرز کی رینج میں دستیاب ہونگی۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں