11 اپریل، 2018

خیبرپختونخواہ : صوبے بھر میں 8 لاکھ 50 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی مہم کا آغاز

 



پشاور (ٹائمزآف چترال نیوز) خیبرپختونخواہ کی ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے دخلہ مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 8 لاکھ 50 ہزار بچوں کونرسری کلاسوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ یہ مہم 30 اپریل 2018 تک جاری رہے گی اور صوبے کے پی کے کے تمام سرکاری سکولوں میں چلائی جائے گی، اور گزشتہ سال کے 8 لاکھ کے مقابلے میں اس سال داخلوں میں اضافہ کرکے 8 لاکھ 50 ہزار تک پہنچا دیا جائے گا۔ 

اس سلسلے میں ایک تقریب پشاور کے ایک سرکاری سکول میں منعقد ہوا جس میں ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے وزیر محمد عاطف خان اور ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی مہان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔  وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے تعلیمی بجٹ 64 بلین  سے بڑھا کر 136 بلین کردی ہے۔ اور این ٹی ایس کے ذریعے سے 40 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے۔ اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 29 بلین روپے خرچ کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں