اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

18 اپریل، 2018

پاکستان نے بابر کروز میزائل کامیاب تجربہ کیا، نچلی پرواز اور وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے


اسلام آباد (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) پاکستان نے نچلی پرواز اور وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے. یہ میزائل 700 کلومیٹر تک پانی اور خشکی پر ہدف کو کامیابی سے نشانا بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے. میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتے کو پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے. میزائل ویپن سسٹم 1 سے لیس ہے جو خشکی اور پانی میں 700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل سٹیلتھ ٹکنالوجی کا حامل ہے جو مختلف قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید آلات سیلیس یہ میزائل جی پی ایس کے بغیر بھی اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔ جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور 700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس تجربے سے پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی آئے گی۔

ڈائریکٹر جنرل، اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب تجربے کو دیکھا۔ صدر، وزیراعظم، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، تینوں افواج کے سربراہ نے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں