چترال (ٹائمزآف چترال نیوز18 اپریل 2018ء) عمران خان نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے 20 اراکین کا نام لیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان انہوں نے سینیٹ الیکشن میں اپنے ووٹ بیچ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: #چترال کی بی بی فوذیہ بھی ووٹ بیچنے والوں میں شامل، #عمران_خان 20 اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف چتال فوذیہ بی بی نے کہا ہے کہ تحریک کہ عمران خان پرویز خٹک کی وجہ سے الزام لگا رہے ہیں، عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے، تحرک انصاف کے ساتھ ہوں، شوز کاز نوٹس کا جواب دوں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب کسی ممبر پرالزام لگایا جاتا ہے تو اس کی انکوائری کی جانی چاہیے ۔ ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں جوڈراما ہوا ہے اس کوکھل کرقوم کے سامنے آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ہم پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ ہم نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف عمران خان کا ساتھ دیا۔ ہم چاہتے ہیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عمران خان کوشوز کاز نوٹس کا جواب دیں گے۔عمران خان کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کوپتا ہی نہیں ہے، کس نے کس کوووٹ دیا۔ اس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ملوث ہیں۔ عمران خان پرویز خٹک کے باعث الزامات لگا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write comments