اپریل 2, 2018

کوغذی کے سرکاری سکول میں پروقار تقریب میں سالانہ نتائج کا اعلان، بچوں میں انعامات تقسیم

کوغزی(نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول کوغزی میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا- اس حوالے سے سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاؤہ طلباء کے والدین نے شرکت کی۔ ایک رپورٹ کے مطابق مجموعی نتیجہ بہت اچھا رہا۔ 



تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول کوغزی میں سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا - اس حوالے سے سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء کے والدین اور ویلج کونسل کوغزی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی- واضح رہے کہ اس سال اسکول کا مجموعی نتیجہ بہت اچھا رہا- سکول انتظامیہ کی جانب سے پوزیشن لینے والے طلباء کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی دے دی گئی- اس موقع پر علاقے کے سماجی کارکنان اور دیگر مقررین نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں پر تعلیم اور تربیت کا عملی اطلاق دیکھا جا سکتا ہے- یہ سکول اپنی معیار تعلیم اور جدت پسندی کے حوالے سے پورے کوغزی میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور یہاں کے عوام کا سکول اور تعلیم کے لیے بے مثال تعاون حاصل ہے جو کہ پورے علاقے کے لیے قابل تقلید ہے- سکول کے ہیڈ ماسٹر بشیر احمد نے کہا کہ وہ بچوں میں نالج کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن کو ترجیح دینا چاہتے ہیں. اس سلسلے میں انہوں نے عوام کے بھر پور تعاون اور محکمہ تعلیم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں