13 اپریل، 2018

ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس کی نئی شناخت، کراچی میں نئے لوگو کی تعارفی تقریب میں نئے عزائم کا اظہار

 

کراچی: ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک (Advans Pakistan Microfinance Bank) نے آج اپنا نیا لوگو اور برانڈ کی نئی شناخت متعارف کروا دی۔ ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک کا نیا لوگو اور اس کی نئی برانڈ آئیڈینٹٹی پانچ سال کے مختصر عرصے میں کمپنی کی حاصل کی گئی کامیابیوں اور پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبے میں مثبت رجحانات کو متعارف کروانے کے کمپنی کی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس ضمن میں منعقد ہونے والی تقریب رونمائی کے دوران ریگولیٹری اداروں ، مائیکروفنانس اور لارج فنانس سیکٹر کے سینئر نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایڈوانس کے صارفین، صحافی اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ 


ایڈوانس مائیکروفنانس بینک کا یقین ہے کہ دیرپا معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے نجی کاروبار کے شعبے کی ترقی لازمی ہے اور اپنے اسی یقین کی بنیاد پر یڈوانس مائیکروفنانس بینک مختلف شعبوں میں کاروبار کا آغاز کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی اور کاروباری معاملات میں رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔ کراچی کے علاقے محمود آباد میں جنوری 2013 میں اس کا پہلا دفتر قائم کرنے کے بعد سے ایڈوانس نے تیزی کے ساتھ پیش رفت کی اور اب کراچی میں 9 مختلف مقامات پر موجودگی کے ساتھ یہ ادارہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی ایک ایک مقام پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت ادارے کے 8 ہزار سے زائد فعال قرض دہندہ گان ہیں اور مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد قرضہ جات کا پورٹ فولیو ہے۔ اس ایم بی ایف کے ڈیپازٹس 50 کروڑ روپے سے زائد ہیں جبکہ مجموعی طور پر کلائنٹس کی تعداد 16 ہزار ہے۔

 تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوانس پاکستان کے سی ای او زین العابدین عثمانی نے کہا، "ہم نے اپنے برانڈ کی وضع میں تبدیلی اس کو اپنے مشن کی مناسبت سے زیادہ متحرک اور واضح کرنے کیلئے کی ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق ذمہ دارانہ طریقے سے مالیاتی سہولت اور دیگر مسائل کا طویل المعیاد حل فراہم کریں ۔ اپنی نئی شناخت کی مناسبت سے ہمارا ارادہ ہے کہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی کسٹمر کیئر فراہم کریں جو ان کی ضرورت کے عین مطابق ہو۔ ہم مارکیٹ کے تبدیل ہوتے ہوئے ماحول کے مطابق مختلف جدید پروڈکٹس متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔ خدمات میں ڈیجیٹلائیزیشن اور نئے طریقوں کے رائج ہونے سے ہماری مہارت اور رسائی کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

 تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے پاکستان آنے والے چیئرمین ایڈوانس پاکستان اور ڈائریکٹر ایڈوانس ایس اے کلاڈے فلاگن نے اس تبدیلی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "یہ نئی شناخت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہم صارفین کے کامیاب مستقبل کی تعمیر کیلئے ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔ پاکستان میں بھرپور مواقع اور امکانات ہیں اور ہمارا کامل ارادہ ہے کہ ہم ان امکانات کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مائیکروفنانس کے مکمل شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔"

یہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا اختتام صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف غزل گائیک سلمان علوی کی مسحور کن آواز میں گائی گئیں غزلوں کی محفل پر ہوا۔ 

ایڈوانس پاکستان کا تعارف
ایڈوانس پاکستان مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اپریل 2012 میں بطور لمیٹڈ لائبلٹی کمپنی کے طور پر قائم ہوئی۔ اس نے مائیکروفنانس آرڈیننس 2001 کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس حاصل کیا جو چھوٹے کاروباری اداروں کو وسیع اقسام کی مالیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ایڈوانس پاکستان کے شیئر ہولڈرز میں ایڈوانس ایس اے اور جرمن ترقیاتی بینک ایف ایم او ہے۔ ایڈوانس پاکستان نے اپنے آپریشنز کا آغاز کراچی میں 7 جنوری 2013 سے کیا اور اب تک کراچی سمیت سندھ میں اسکی 9 شاخیں کھل چکی ہیں۔ رجسٹرڈ مائیکروفنانس بینک کے طور پر ایڈوانس پاکستان 10 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کی وسیع رینج کے ساتھ انتہائی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لئے رقم مہیا کرتا ہے۔ ایڈوانس پاکستان آنے والے سالوں میں پاکستان میں انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی کاروبار کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا صف اول کا ادارہ بننے کا عزم رکھتا ہے۔

ایڈوانس پاکستان نے اپنے واضح ٹیرف اور شفاف پالیسیوں کی وجہ سے مائیکروفنانس ٹرانسپیرنسی سے ٹرانسپیرنٹ پرائسنگ ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ 

ایڈوانس گروپ کا مختصر تعارف
ایڈوانس کا تصور یہ ہے کہ مالیاتی اداروں کا ماڈل گروپ بنایا جائے جو افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیاءمیں مقامی کاروبار کے استحکام میں تعاون کرے، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرے اور صارفین کی طرز زندگی میں بہتری لاکر نجی شعبے میں ترقی سے معاشی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھائے۔ ایڈوانس گروپ میں فی الوقت 9 ممالک بشمول کمبوڈیا، کیمرون، گھانا، کانگو، کوٹ ڈی آوائر، پاکستان، نائیجیریا، تیونس اور میانمار شامل ہیں۔ یہ گروپ ساڑھے سات لاکھ کلائنٹس کو خدمات پیش کرتا ہے اور اسکے اسٹاف میں 6400افراد ہیں۔ اس کا مجموعی لون پورٹ فولیو 775 ملین یورو اور سیونگ ڈیپازٹس مجموعی طور پر 405 ملین یوروز ہیں۔ اس کا ہیڈکوارٹر لکسمبرگ میں ہے جبکہ پیرس میں اس کی سپورٹ سروسز ہیں۔ اس گروپ کے شیئر ہولڈرز میں ای آئی بی، کے ایف ڈبلیو، ایف ایم او، سی ڈی سی گروپ پلس، ایف آئی ایس ای اے (اے ایف ڈی گروپ) اور آئی ایف سی شامل ہیں۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں