25 اپریل، 2018

لوٹے کولسن نے ملتان میں اسٹیٹ-آف-دی-آرٹ فکٹری کا افتتاح کردیا، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری

 

عالمی سطح پر مقبول برانڈ لوٹے چوکو پائی (LOTTE Choco Pie) بھی متعارف کرادیا گیا

لاہور کے قریب لوٹے کولسن کی جدید ترین فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے ہمراہ جمہوریہ کوریا کے سفیر عزت مآب سونگ کیوکواک، لوٹے فوڈ اینڈ بیوریجز بزنس یونٹ کے وائس چیئرمین جائے ہیوک لی ، لوٹے کنفیکشنری کے پریذیڈنٹ میونگ کی من اور لوٹے کولسن کے سی ای او عبداللطیف موجود ہیں۔

لاہور: ملک میں سب سے مقبول اسنیکس برانڈز میں شامل سلانٹی ، براوو بسکٹس اور پاستا بنانے والے ادارے اور جنوبی کوریا کے لوٹے گروپ میں شامل لوٹے کولسن (Lotte Kolson) کا پنجاب کے ضلع قصور میں پھول نگر ملتان روڈ پر 20 ایکڑ رقبے پر محیط نئی جدید ترین فیکٹری کا افتتاح ہوگیا ہے۔ اس جدید ترین پلانٹ کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور یہ شراکت داری اس بات کا ثبوت ہے۔ اس نئی فیکٹری کا افتتاح گورنر پنجاب عزت مآب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کیا جن کے ہمراہ جمہوریہ کوریا کے سفیر عزت مآب سونگ کیوکواک، لوٹے فوڈ اینڈ بیوریجز بزنس یونٹ کے وائس چیئرمین جائے ہیوک لی اور لوٹے کنفیکشنری کے پریذیڈنٹ میونگ کی من تھے۔ افتتاحی تقریب میں لوٹے گروپ کی جمہوریہ کوریا اور پاکستان میں موجود اعلیٰ انتظامیہ، اہم حکومتی شخصیات، پارٹنر ایجنسیاں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 

اس افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لوٹے کولسن کے سی ای او جناب عبداللطیف نے کہا،
"قصور کے علاقہ پھول نگر میں لوٹے کا نیا پلانٹ پاکستانی معیشت میں بڑی سرمایہ کاری ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان میں اپنے آپریشنز پھیلانے کے طویل المیعاد عزم کا اظہار کرتی ہے۔ لوٹے گروپ کسی بھی شعبے میں اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور اس نئے پلانٹ میں صحت و صفائی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس فیکٹری میں عالمی سطح پر اپنے معروف برانڈ لوٹے چوکو پائی (LOTTE Choco Pie) تیار کرے گی جس نے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ لوٹے گروپ اپنے مختلف برانڈز پاکستان میں متعارف کرائے گا جن میں عالمی سطح پر مشہور اسپاو ¿ٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔" 

لوٹے گروپ پاکستان کو بھرپور دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور مستقبل قریب میں بھی یہاں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی اور لوٹے گروپ کی مزید کمپنیاں بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے یہاں آئیں گی۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں