3 اپریل، 2018

پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

 




اسلام آباد:  پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور بین الاقوامی سطح پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے میں تعاون کیلئے ضابطہ کار تیار کیا جائے گا۔اس معاہدے پر دستخط پی پی اے ایف کے اسلام آباد میں موجود دفتر میں کئے گئے۔ 

اس معاہدے کے تحت پی پی اے ایف اپنی تحقیق، تجربہ اور پسماندہ طبقوں میں کام کی مہارت کے ساتھ عملی تجاویز فراہم کرے گا۔ آئی ٹی سی چھوٹے اور درمیانے کاروبار لگانے میں تعاون فراہم کرے گا اور روزگار میں خواتین کی شمولیت کے ساتھ آمدن کے مواقع پیدا کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹوں سے منسلک کرنے میں معاونت کرے گا۔ 

آئی ٹی سی کے سیکٹر اینڈ انٹرپرائز کمپیٹیٹونیس ڈیویژن آف انٹرپرائز اینڈ انسٹی ٹیوشنز کے چیف روب اسکڈمور نے کہا، "آئی ٹی سی اپنے چھوٹے و درمیانی کاروبار میں سبقت اور ویلیو چین میں مہارت کے ساتھ پی پی اے ایف کی نچلے طبقوں میں بھرپور مہارت کے امتزاج پر خوش ہے جس سے غریبوں کی زندگی میں حقیقی طور پر فرق سامنے آئے گا۔" 

پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسیٰ نے بتایا، "پی پی اے ایف اور آئی ٹی سی کے درمیان اس اشتراک سے پی پی اے ایف کے کام کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا اور نئے مواقع دستیاب ہوں گے جبکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایجنڈا 2030 کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔" 

انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کا ہیڈکوارٹرز سوئزرلینڈ کے شہر جینوا میں قائم ہے۔ یہ عالمی ادارہ تجارت کی مشترکہ تکنیکی معاونت فراہم کرنے والی ایجنسی ہے۔ اس کا ارادہ ہے کہ کاروباری ذہانت کو بروئے کار لاکر آگہی بڑھائے ، تجارت و سرمایہ کاری میں استحکام کے ذریعے اداروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے ، بین الاقوامی ویلیو چینز سے منسلک ہوکر اور جامع و ماحول دوست تجارت کو قومی دھارے میں لا کر اسے فروغ دینا ہے۔ 

پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) ملک میں کمیونٹی کی بنیاد پر ترقی لانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ پی پی اے ایف ملک بھر میں سب سے زیادہ غریب اور پسماندہ دیہی طبقات کو وسیع اقسام کی مالیاتی اور غیرمالیاتی خدمات نجی شعبے کے طور پر فراہم کرتا ہے۔ پی پی اے ایف اپنی شراکتی تنظیموں اور کمیونٹی اداروں کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں غربت کے شکار پسماندہ اور دور دراز سہولیات سے محروم گھرانوں کی پائیدار آمدن کے لئے مواقع فراہم کررہا ہ ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں