اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 اپریل، 2018

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سراج محمد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

 


پشاور(ویب ڈیسک)  سیاستدانوں میں وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،  آئے روز کوئی نہ کوئی سیاستدار وفاداری تبدیل کر رہا ہے۔  جہاں زیادہ تر لوگ پی اٹی آئی  میں شامل ہو رہے ہیں ، وہاں کچھ ناراض ارکان پی ٹی آئی چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نواز شریف کی نا وزارت عظمیٰ سے اہلی اور پھر پارٹی صدارت سے نااہل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں بھی کوئی کمی نہیں آئی اور کئی سیاستدان ن لیگ میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ 


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بطور سربراہ ن لیگ پشاور کے پہلے دورے میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ پشاور دورے کے دوران تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے، تحریک انصاف  کے ایم این اے سراج محمد خان نے ( ن ) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے وہ شہبازشریف کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق سراج محمد خان این اے 6 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، محمد خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے آبائی علاقے سے ایم این اے ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں