24 اپریل، 2018

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں، کیونکہ بات ہی کچھ ایسی ہے:

 


دہلی / لاہور (ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں، کیونکہ بات ہی کچھ ایسی ہے۔ ثانیہ اور شعیب کی شادی 12 اپریل 2010 ہوئی تھی۔ شادی کے آٹھ سال بعد یہ خبر ان کے لئے واقعی میں کسی بڑے انعام سے کم نہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔ جی ہاں ثانیہ بھابھی امید سے ہیں اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو دیکھتے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آمد ہے۔

شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔ جس پر بھارتی فلمی سٹار عامر خان نے مبارک باد بھی دی ہے۔ چند روز قبل بھارتی شہر گوا میں صنفی امتیاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد لڑکی ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے ، اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔



ثانیہ مرزا کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں