5 اپریل، 2018

گوادر میں اوشن کے نام سے پاکستان کا پہلا بیچ فرنٹ ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف

 


کراچی:  سی پیک کی وجہ سے گوادر کی رئیل اسٹیٹ میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی کمپنی ایوان (Eiwan) نے اوشن (Oshun) کے نام سے پاکستان کا پہلا بیچ فرنٹ اور ریزورٹ اسٹائل کا پہلا ہاو ¿سنگ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریزورٹ اسٹائل کی طرز زندگی کے تصور سے آراستہ اس متاثرکن پروجیکٹ کے ایک جانب صاف شفاف ساحل ہے اور دوسری جانب حیران کن طور پر پہاڑی سلسلہ ہے۔ ایوان کا یہ اوشن ہاو ¿سنگ پروجیکٹ پاکستان کے انتہائی خوبصورت ترین مقام پر واقع ہے۔ 

ایوان کی جانب سے کراچی میں اوشن پروجیکٹ کو متعارف کرانے کی تقریب میں 150 سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈیلرز شریک ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پروجیکٹ کی بدولت پاکستان میں نئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا آغاز ہورہا ہے۔ راولپنڈی سے کراچی میں اس تقریب کے لئے آنے والے ایک بڑے رئیل اسٹیٹ ڈیلر رضوان احمد نے کہا، "اس بزنس میں اپنے 30 سالہ تجربے کے دوران میں نے کسی اربن ڈیولپر کی جانب سے اتنے اعلیٰ معیار کا پروفیشنلزم اور اعتماد نہیں دیکھا۔" 

اگرچہ نئے سلک روٹ کا ایک حصہ یعنی سی پیک حقیقت بن رہا ہے اور اس صورتحال میں بہت ساری رئیل اسٹیٹ فرمز گوادر میں پراپرٹی بیچ رہی ہیں ، تاہم یہ ساری فرمز قابل اعتبار نہیں ہیں۔ آپ کو ایسا ڈیولپر ڈھونڈھنا پڑتا ہے جس پر آپ اعتماد کرسکیں۔ اتنے طویل عرصے سے مقامی سرمایہ کاروں، بیرون ملک پاکستانیوں اور پروفیشنل نوجوانوں کو مارکیٹ پر اعتماد میں پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گوادر میں پراپرٹی کی سرمایہ کاری غیرضروری پیچیدگی اور خطرات سے دوچار ہوجاتی ہے۔

خوش قسمتی سے کنسلٹنٹس گروپ جسے بلوچستان حکومت کی جانب سے گوادر کے نمبر ایک ہاو ¿سنگ پروجیکٹ سنگار (Sangar)کے انتظام اور تیار کرنے کی پوری ذمہ داری ملی ہے، اس نے اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایوان (Eiwan) کے نام سے اربن ڈیولپمنٹ کمپنی (www.eiwan.pk) کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سال 2015 میں گوادر کے سنگار ہاو ¿سنگ پروجیکٹ میں ایک ہزار گز کا کمرشل پلاٹ 26 لاکھ روپے میں خریدا جاسکتا تھا، تاہم آج اس پلاٹ کی قیمت 5 کروڑ روپے ہوچکی ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ سنگار کی لینڈ گورننس اور لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹائزیشن ہے، جس کی وجہ سے اس پروجیکٹ کی ساکھ بڑھی اور لوگوں کا اعتماد مستحکم ہوا۔ 

کنسلٹنٹس گروپ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض قدوائی نے کہا، "ایوان پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی اور جدت لانے کے لئے موجود ہے۔ ہمارے پاس فی الوقت بلڈرز اور کنسٹرکٹرز موجود ہیں لیکن پاکستان میں حقیقی اعتبار سے ڈیولپرز نہیں ہیں ۔ ہماری ارادہ یہ ہے کہ ایسی اربن ڈیولپمنٹ کمپنی بنائی جائے جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ہمارے سرمایہ کاروں سے لیکر رہائشی افراد کو فائدہ ہو، اس کے ساتھ جہاں ہم کام کررہے ہیں، وہاں کی مقامی آبادی بھی مستفید ہو۔ ہمارا ویژن یہ ہے کہ اگلے 100 سال میں اسے پاکستان کا سب سے قابل اعتبار اربن ڈیولپمنٹ برانڈ بنایا جائے۔"





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں