23 اپریل، 2018

چترال، عشیرت گاؤں میں بچی سے زیادتی کیس، ملزم گرفتار

چترال (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں چترال کے علاقے عشیرت میں بچی کے ساتھ
زیادتی کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عشیرت گاؤں میں 5 ویں جماعت کی طالبہ جس کی عمر 11 سال ہے کو مبینہ طور پر زیادہ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دروش  اور عشیرت پولیس کاروائی کرتے ہوئے ملزم مقبول احمد کوگرفتار کرلیا ہے۔ جسے ڈی ایچ کیو چترال میں میڈیکل ٹیسٹ کے لئے پہنچادیا گیا، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد عشیرت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ 

ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010 کے دفعہ 53 کے تحت ثاقب احمد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں