19 اپریل، 2018

تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کو پاکستان واپس آکر ملک کی خدمت کرنی چاہئے: صدر آزاد کشمیرمسعود خان

 

اسلام آباد (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم طالب علموں کو امتحان کے لیئے نہیں بلکہ زندگی کے لیئے تیار کرتی ہے۔ جو پاکستانی طالب علم بیرون ملک جاتے ہیں وہ ملک کی خدمت کے لئیے پڑھائی کے بعد واپس آئیں۔ 

منگل کو اسلام آباد میں ملینیم سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں اور پاکستان کو ٢٠٥٠ تک دنیا کے دس مضبوط ترین ملکوں میں شامل کریں۔ 

مقبوصہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں ہو رہی ہے،حالیہ واقعہ آٹھ سالہ کشمیری بچی کے ساتھ زیاتی کے بعد قتل بھارت کا ہتھکنڈا ہے،عالمی برادری مقبوضہ  کشمیر میں جاری مظالم پر اپنی آواز بلند کرے،ہم مقبوضہ کشمیر کے لئے سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمائیت جاری رکھیں گے۔
 
آٹھ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنا غیر انسانی فعل ہے، سوشل میڈیا پر بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو نظر آچکا ہے,بھارتی قابض افواج بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں,

کشمیریوں اور پاکستانی عوام کا یہی نعرہ ہے کہ” گو انڈیا گو بیک”,ہماری سیاسی,معاشی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ہم کشمیریوں کے ہم آواز ہوں۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر میں ترقی تیزی سے جاری ہے،ہم آزاد کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کی لئے کوشاں ہیں اور  کشمیر  پاکستان کا حصہ بنے گا۔
 
انھوں نے کہا کہ اساتزہ اور والدین کی محنت سے ہی طلبا کا مستقبل بنتا ہے,سکالرشپ لیکر بیرون ممالک جانیوالے طلبا ہمارا فخر ہیں، کچھ سال بعد پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ 

آزاد کشمیر دنیا کی خوبصورت ترین وادی ہے, ہم آزاد کشمیر میں مزید خوشحالی اور ترقی لا رہے ہیں۔ تمام طالب علم سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کے آواز کو دنیا تک پہنچائے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں