17 اپریل، 2018

یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کی جدید ٹیکنالوجی کے فاصلاتی ذریعے سے نگرانی

چترال (نیوز ڈیسک) جامعہ چترال کے زیرانتظام منعقد ہونے والے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیاب نگرانی کی گئی۔



ضلع چترال کے اندر اپنی نوعیت کے اس پہلے کامیات تجربے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یونیورسٹی آف چترال کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرعتیق احمد طارق نے کہا کہ 
’’گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے حالیہ امتحانات کی فاصلاتی نگرانی کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کی مدد سے امتحانی ہال میں نصب کیمروں کو براہ راست جامعہ کے شعبہء امتحانات میں قائم کنٹرول روم سے منسلک کیاگیاتھا جس سے امتحانی ہال کے اندر حرکات وسکنات پر براہ راست نظررکھناممکن ہوا۔‘‘

اس نظام کو کامیاب بنانے کیلئے مذکورہ کالج کے پرنسپل صاحب الدین کی ذاتی دلچسپی اورخصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت کوتبھی ممکن بنایاجاسکتاہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں مثبت کردار ادا کریں۔ آخرمیں ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے وژن کے مطابق آئندہ ہونے والے تمام امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں