اپریل 9, 2018

اے این ایف کے اکاؤنٹنٹ صادق الرحمان سپرد خاک، سینگور میں نماز جنازہ ادا کی گئی، صادق کی موت پر ہر آنکھ اشکبار

 

چترال(گل حماد فاروقی) گاؤں شاہ میراندہ (سینگور) سے تعلق رکھنے والے صادق الرحمان ولد قاضی الرحمان جو انسداد منشیات فورس یعنی Anti Narcotics Force ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اکاؤنٹنٹ تھے وہ جمعہ کے روز سہ پہر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ 



پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ہفتے کے روز اس کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعداس کی جسد خاکی کو ایمبولنس میں چترال روانہ کیا گیا تاہم ہفتے کے روز دروش کے مقام پر بارش کے بعد ندی نالیوں میں طغیانی آئی جس کے باعث چترال سے پشاور جانے والا مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوا۔ ہمارے نمائندے نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر کرنل ریٹائرڈ جنجوعہ کو فون پر بتاکر راستہ کھولنے کی درخواست کی جنہوں نے نثار خٹک ڈایریکٹر کا نمبر دیا ان سے رابطہ کرکے راستہ کھولنے کے کہا جس کے کہنے پر انور خٹک نے رابطہ کرکے راستہ کھولنے کی یقین دہانی کرائی مگر راستہ نہ کھل سکا ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ دروش بلبل حسن نے پولیس کے جوان اور مقامی لوگوں کو لیکر لاش کو کندھوں پر اٹھاکر سیلاب والے جگہہ سے پیدل گزرے اور دروش میں دوسرے ایمبولنس میں ڈال کر چترال روانہ کیا۔ صادق الرحمان کی جسد خاکی رات بارہ بجے کے بعد ان کے گھر پہنچ گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا ان کے بوڑھے والدین اور بہن بھائی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ تاہم رات دیر ہونے کی وجہ نمازہ نہ ہوسکا کیونکہ زیادہ تر عزیز رشتہ دار اپنے گھروں چلے گئے تھے۔ اتوار کے دن صادق الرحمان کا نماز جنازہ سینگور کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی اور اسے شاہ میراندہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

 صادق الرحمان ٹیکسی ڈرائیور ریاض الرحمان، آیاز الرحمان کے بھائی تھے ۔ ان کے پسماندگان میں ان کے بیوہ اور تین بیٹے رہ گئے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں