اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 اپریل، 2018

فیس بک دوستی: چینی لڑکا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا، بارات لیکر پہنچ گیا


سرگودھا (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا بھی کمال کی چیز ہے۔ جہاں بچھڑے ملتے ہیں وہاں زندگی بھر کے رشتے بھی جڑتے ہیں۔ پاکستانی لڑکوں کا غیر ملکی لڑکیوں سے شادی کا تو سنا ہوگا لیکن یہاں پاک چین دوستی نے نئی مثال قائم کی ہے۔ فیس دوستی سے شروع ہونے والی دوستی رشتے میں بدل گئی۔  فیس بک دوستی اتنی پروان چڑھی کہ ایک چینی نوجوان سرگودھا کی لڑکی شمع پر دل ہار بیٹھا اور اسے بیاہنے کے لیے بارات لے کر پہنچ گیا۔  فیس بک پر دوستی سے شروع ہونے والی کہانی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ چینی لڑکے اور سرگودھا کی لڑکی شمع نے  شادی کا فیصلہ کیا، ہائی تاو شادی کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ سرگودھا پہنچا جہاں پر وہ شمع  کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔

دونوں کی شادی کی خبر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے۔ چینی باشندے ہائی تاو کی شادی 47 چک کی شمع بی بی سے مقامی چرچ میں انجام پائی، شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ دار بھی انتہائی خوش نظر آرہے تھے، دونوں شادی کے بعد اسلام آباد پہنچے جہاں پر کچھ دن ٹھہرنے کے بعد یہ نوبیاہتا جوڑا چین کے لیے روانہ ہوگا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں