26 اپریل، 2018

ایل جی الیکٹرونکس نے پاکستان میں اپنا نیا ملٹی V5وی آر ایف ایئر کنڈیشننگ سسٹم متعارف کرادیا، اس سسٹم میں کونسی خاص باتیں ہیں: جاننے کے لئے

 

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے ملٹی V5 ویرئیبل ریفریجرنٹ فلو (VRF) کے نام سے پاکستان میں اپنا نیا ایئرکنڈیشننگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کوریا کے سفارتخانے کے کونسل جنرل عزت مآب کم ڈونگی کے ہمراہ ایل جی الیکٹرانکس گلف (ایف زیڈ ای) کے کمرشل ایئرکنڈیشنر سیلز ٹیم لیڈر سوک وانگ لی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ایل جی پاکستان کی مینجمنٹ ٹیم کے ہمراہ مہمان خصوصی اور ملٹی V 5کے ڈسٹری بیوٹرز آئس برگ انڈسٹریز کے نمائندے بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔



کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے مختلف ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنا نیا ملٹی V5 ویرئیبل ریفریجنٹ فلو (VRF) سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کے اس نئے انورٹر کمپریسر کو انتہائی گرم ماحول کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ملٹی Vلائن کا سب سے کامیاب ایئرکنڈیشننگ سسٹم ہے جس کا جدید ماڈل اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ انتہائی گرم ترین ماحول میں کام کرے، توانائی میں بہترین انداز سے بچت کرے اور لوگوں کو بھرپور انداز سے آرام پہنچائے۔ 

پاکستان میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں کوریا کے سفارتخانے کے کونسل جنرل کم ڈونگی اور ایل جی الیکٹرانکس گلف (ایف زیڈ ای) کے کمرشل ایئر کنڈیشنر سیلز ٹیم لیڈر سوک وانگ لی مہمان خصوصی تھے۔ اس سیمینار میں صف اول کے ایم ای پی کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز، ڈیولپرز، آرکیٹیکٹ اور انڈسٹری کے دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ 

ایل جی کا ملٹی V5 ایئرکنڈیشننگ سسٹم جدت انگیز ڈوئل سینسنگ کنٹرول سے آراستہ ہے جو درجہ حرارت اور نمی کی سطح کو مانیٹر کرنے سے لیکر مہارت کے ساتھ کولنگ اور حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایل جی کے شاندار انورٹر کمپریسر اور آو ¿ٹ ڈور یونٹس کی وسیع گنجائش کے ساتھ ملٹی V5 انتہائی سخت ترین حالات میں بھی ماحول کو کنٹرول کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ایل جی پاکستان کے جنرل منیجر جونگ یول لی نے بتایا، 
"یہ ہمارا پانچویں جنریشن کا وی آر ایف سسٹم ہے، یہ جدت انگیز ٹیکنالوجیز کی وسیع اقسام کے ساتھ غیرمتوازی توانائی کی بچت اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ماحول کنٹرول کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کو مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ یہ جدت انگیز سسٹم اپنے صارفین کو بہترین انتظامی بچت اور بھرپور آرام فراہم کرتی ہے۔ ہمیں اپنے نئی فلیگ شپ ایئرکنڈیشننگ سسٹم ملٹی V5پر انتہائی فخر ہے۔" 

حالیہ انڈسٹری رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ایئرکنڈیشنر مارکیٹ میں سال 2017 سے 2023 کے دوران سی اے جی آر (CAGR) میں 7 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ پاکستان کی ایئرکنڈیشنر مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ آمدن میں اضافے کے ساتھ متوسط طبقے میں وسعت آرہی ہے۔ پاکستان میں آبادی کی بڑی تعداد کے روزگار سے منسلک ہونے کے باعث بھی لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ اس وجہ سے بھی ملک میں ایئر کنڈیشنر مارکیٹ میں ترقی آرہی ہے۔ 

تقریب میں آئس برگ انڈسٹریز کے سی ای او عمران جمیل خان نے کہا، " پاکستان میں ملٹی V5کی ڈسٹری بیوشن کے لئے ایل جی الیکٹرانکس کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں انتہائی فخر ہے۔ تین دہائیوں سے زائد عرصہ کے ساتھ آئس برگ انڈسٹریز بہترین ایچ وی اے سی سلوشن کے طور پر ایل جی کے جدید ترین ملٹی V5وی آر ایف سسٹم کو متعارف کرانے پر فخر محسوس کرتی ہے۔" 

اس افتتاحی تقریب میں ایل جی پاکستان کے ہیڈ آف بی ٹو بی بزنس سید فرخ رضا عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ©"ایشیا پیسفک ریجن میں پاکستان ایئرکنڈیشنرز کی ابھرتی ہوئی ایک اہم مارکیٹ ہے۔ اس میں سرمایہ کاری بڑھنے، پبلک و پرائیویٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ حکومتی ویژن 2025 کے تحت سرکاری سطح پر ہاو ¿سنگ، انفراسٹرکچر، کمرشل، مینوفیکچرنگ، تعلیم اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں سرمایہ لگایا جائے گا۔ ایل جی کا ایئرکنڈیششنگ سسٹم کی جدید ترین لائن اپ بدلتی ہوئی 

پاکستانی مارکیٹ کے لئے مکمل طور پر بہترین ہے۔" 

ایل جی کے ملٹی V5میں سب سے متاثرکن فیچرز میں شامل ایک اسکا ڈوئل سینسنگ کنٹرول فیچر ہے جو ایئرکنڈیشننگ یونٹ کا باریک بینی سے جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ روایتی ایئرکنڈیشنرز میں صرف درجہ حرارت پر چلانے کے برخلاف ملٹی V5 سسٹم بیرونی اور اندرونی ماحول میں درجہ حرارت اور نمی کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ جدید سسٹم جامع انداز سے مختلف اقسام کے ماحول کو سمجھنے کے ساتھ مطلوبہ ضرورت کو مدنظر رکھ کر بہترین انداز سے توانائی کی بچت اور اندرونی جگہ پر بھرپور آرام فراہم کرتا ہے۔ 

اس میں مہارت سے مزین سسٹمز جیسے اسمارٹ لوڈ کنٹرول ممکنہ طور پر آو ¿ٹ ڈور یونٹ سے موثر انداز سے حرارت کے اخراج کے انتظام، نمی والے حالات کے باوجود 15 فیصد سے 31 فیصد تک توانائی کی بچت میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ صحرائی حالات کے لئے خاص طور پر بہترین ہے کیونکہ اسمارٹ لوڈ کنٹرول کا فنکشن جامع انداز سے ارد گرد کے ماحول کو سمجھتا ہے جس سے ایل جی کا ایئرکنڈیشننگ سسٹم مہارت سے توانائی کی بچت کرتا ہے جبکہ اندرونی جگہ پر بھرپور آرام کو مدنظر رکھتا ہے۔ روایتی وی آر ایف عام طور پر اندر کا درجہ حرارت قدرے تبدیل ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے یہ انتہائی غیرموثر ہوجاتے ہیں۔ 

ایل جی کا ملٹی V5الٹی میٹ انورٹر کمپریسر بلامقابلہ مہارت اور پائیداری کی سہولت پیش کرتا ہے۔ اپنے پروسیسر میں 15 ہرٹز سے 150ہرٹز کی آپریشنل رینج میں بہتری کے بعد اب یہ 10 ہرٹز سے 165 ہرٹز کے درمیان آپریٹ ہوتا ہے۔ اسکی وسیع رینج سے لوڈ پر دباو ¿ کم پڑتا ہے اور ملٹی V5سسٹم وہاں درکار درجہ حرارت کو تیزی سے لاتا ہے۔ ملٹی V5کے فیچرز میں ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا جدید مٹیریل پی ای ای کے (پولی تھیری تھیرکیٹون) کی سطح بھی شامل ہے۔ اس کی بدولت ملٹی V5کو کسی تیل کے بغیر پائدار طور پر چلایا جاسکتا ہے۔ ملٹی V5کا اسمارٹ آئل مینجمنٹ اپنے کمپریسر میں تیل کا توازن ساتھ ساتھ چیک کرتا رہتا ہے اور غیرضروری آئل ریکوری آپریشن کو کم سے کم سطح پر لے آتا ہے۔ 

جدت انگیز بائیو میٹرک فین، 4 اطراف سے ہیٹ ایکسچینجز اور کمپریسر کی بہتر کارکردگی کے ساتھ ملٹی V5 ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی مہارت اور گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی بدولت سنگل او ڈی یو (ODU) کی رسائی 20 ایچ پی تک پہنچ گئی ہے۔ سیو ¿ل نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ میکینیکل اینڈ ایرو اسپیس انجینئرنگ کی تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکے انجینئرز ملٹی V5 سسٹم کی تیاری پر پس پشت ہیں جنہوں نے وھیل مچھلی کے پر سے متاثر ہوکر اسکے فین ڈیزائن کئے ۔ اس ایئرکنڈیشننگ سسٹم کا جدید بایو میٹرک فین نمایاں طور پر ہوا کی گنجائش بڑھاتا ہے۔ 

ایل جی کا V5 ایئرکنڈیشننگ سسٹم میں شامل اوشن بلیک فن کی خصوصیت سمندری ہواو ¿ں کے ساتھ صنعتی آلودگی سے آنے والے عناصر جیسے نمک، مٹی اور دیگر سخت چیزوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس میں اوشن بلیک فن ہیٹ ایکسچینجر نمی کو کم سے کم رکھنے کے لئے اپنے پاس جمع کرتا ہے۔ اس کی پائیداری کی بدولت ملٹی V5سسٹم کی زندگی کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے اور مینٹی نینس لاگت میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے اسکی بہتر کارکردگی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ 

پرانے ماڈلوں میں مینوئل صفائی کے برخلاف آٹو ڈسٹ ریموول فیچر کی بدولت ایل جی ملٹی V5 ایئرکنڈیشننگ سسٹم مکمل طور پر خودکار اور باسہولت انداز سے صفائی کرتا ہے۔ یہ فیچر آو ¿ٹ ڈور یونٹ کے ہیٹ ایکسچینجر سے فین کو الٹا گھما کر دھول و مٹی ہٹاتا ہے۔ اسی وجہ سے ان ایئر کنڈیشنرز پر دھول یا صحرائی ماحول کی مٹی و ذرات کے جمع ہونے کے باوجود کوئی خرابی کئے بغیر آسانی سے ختم ہوجاتے ہیں اور اس پر صارفین کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں