11 اپریل، 2018

ویوو نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور فل ویوڈسپلے کا حامل نیا اسمارٹ فون V9 پیش کردیا



لاہور: ویوو نے مصنوعی ذہانت سے لیس فل ویوڈسپلے کا حامل اپنا نیا اسمارٹ فون V9 پاکستان میں پیش کردیا۔

ویوو کے اس نئے ماڈ ل کی لانچنگ تقریب نجی ہوٹل میں ہوئی جس میںمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 1,000 سے زائد افراد، بشمول ویوو کے قابل قدر شراکت دار، قابل احترام ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے اور فیشن کی صنعت سے وابستہ کلیدی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مرکز نگاہ V9 اسمارٹ فون ایک نفیس اورسٹائلش سمارٹ فون کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہمیشہ "بہترین تصویر" لیتا ہے اور مصنوعی ذہانت کی طاقت سے " بہترین منظر" فراہم کرتا ہے۔

ویوو کا V9 اسمارٹ فون جدید مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے موبائل صارف کو ایک ایسا منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے جس میں AI فیس بیوٹی، AI اسمارٹ انجن اور AI سیلفی لائٹنگ جیسی مختلف خصوصیات کوبہتر بنایا گیا ہے۔ 

AI فیس بیوٹی ٹیکنالوجی چہروں کی تقریباً 10 لاکھ تصاویر کا جامع ڈیٹابیس استعمال کرتی ہے، جو اسے عمر، صنف، جلد کی ساخت اور رنگت کے ساتھ ساتھ روشنی کے ماحول کا اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح یہ ٹیکنالوجی مقامی صارفین کی ترجیحات کے مطابق تصاویر میں بہتری لا سکتی ہے۔ دیگر AI فوٹوگرافی خصوصیات میں نئی AI سیلفی لائٹنگ شامل ہے، جو 2D فوٹو کو 3D ماڈل میں تبدیل کرنے اور پھر روشنی کو مستند اور جمالیاتی انداز میں پروسیس کرنے کے لیے ایک نئے الگورتھم کا استعمال کرتی ہے اور صارفین کو اپنے شاہکار خود تخلیق کرنے میں مدد دیتی ہے۔ فوٹوگرافی کے علاوہ V9 کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سمارٹ فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کی گئی ہے۔

AI اسمارٹ انجن صارف کی عادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم ریسورسز کی ترجیحات خود کار طور پرترتیب دیتا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کو یقینی بنایاجاسکے۔ وویوو نے چہرہ دیکھ کر فون کو ان لاک کرنے کی گزشتہ ٹیکنالوجی کو AI فیس ایکسس کے ذریعے مزید بہتر بنا یا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی قدرتی جلد کے عکس اور چہرے کی معمولی حرکات کو سمجھتی ہے تاکہ شخص کے اصل چہرے کے بجائے اس کی تصویر یا وڈیو کے ذریعے فون کو ان لاک کرنے کے امکان کو مزید کم کیا جا سکے۔ مزید برآں V9 کی مصنوعی ذہانت سے لیس اٹینشن سینسنگ یہ بھی جانتی ہے کہ آپ فون کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ پیغامات موصول ہونے، کالز آنے اور الارم بجنے کی صورت میں آواز کو خودکار طور پر کم کردیتی ہے تاکہ اونچی آواز سے آپ پریشان نہ ہوں۔”V9 “کسی بھی ماحول میں خود کار طور پر بہترین تصویر لینے کے لیے صارفین کی موبائل کیمرا ضروریات کے بارے میں ہماری سمجھ کا عکاس ہے۔ ہم پاکستان میں نوجوان صارفین کو V9 کی مصنوعی ذہانت کی طاقت سے متعارف کروانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایرک کونگ، سی ای او ویوو پاکستان نے کہا کہ" مصنوعی ذہانت کے کلیدی کردار کے ساتھ بہترین تصویر کھینچے کے عمل کو آسان ترین بنا کر ہم پراعتماد ہیں کہ ہم دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ صارفین کو اظہار کی طاقت عطا کرسکتے ہیں۔ جبکہ فل ویوTM ڈسپلے صارفین کو اپنے فوٹو گرافک لمحات کے 'بہترین منظر' کا تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہاکہ ویوو V9 پاکستان بھر میں 7 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ 

صارفین اس نئے سمارٹ فون جو دو خوبصورت رنگوں "پرل بلیک" اور "گولڈ " میں دستیاب ہوگا، پہلے سے بک کروانے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ویوو دکان پر جا سکتے ہیں۔  اسمارٹ فون کی قیمت 37,999 روپے ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں