3 مئی، 2018

تباہ کن آندھی سے 77 افراد ، 200 سے زائد جانورہلاک، 143 درخت جڑ سے اکھڑ گئے، دیوار اور بجلی کے پول گر گئے

 


دہلی (ٹائمزآف چترال تازہ ترین 3 مئی 18 ) تباہ کن دھول اور مٹی سے بھری آندھی سے 77 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 143 درخت جڑ سے اکھڑ گئے، دیوار اور بجلی کے پول گر گئے۔ ہزار سے زائد بجلی کے پول گرگئے ہیں جمعرات کی رات آنے والی آندھی نے بھارت میں تباہی مچا  دی ہے۔ بھارت کے اترپردیش اور راجستان صوبوں میں تباہی مچائی ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاہم اترپردیش میں 46 اور رجستان میں 31 میں ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔اتر پردیش کے آگرے ضلع میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر دیوار گرنے، درخت اکھڑنے اور بجلی کے پول اور تاریں گرنے سے متاثر ہوئے۔ تاہم زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ بتائی جارہی ہے۔ 200 کے قریب جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔ (جاری ہے)


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں