اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

30 مئی، 2018

حکومت جون میں عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹراضافے کاامکان

 



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے بھی عوام کو نہیں بخشی۔ سمری تیار کرلی گئی۔ جون میں پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کا مکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ میں ہونے والے ردوبدل کے تناظر میں سمری تیار کرکے وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 10 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5.61 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.87 فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں