4 مئی، 2018

لائف سٹائل برانڈ کھادی نے ملتان میں چھٹے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کردیا

 

ملتان:  پاکستان میں اعلیٰ معیار کے مقبول عام فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ کھادی (Khaadi) نے ملتان میں اپنے بڑے اسٹور کے افتتاح کے دوران محدود ایڈیشن میں بغیر سلی نئی لگژری لان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 


ملتان میں کھادی کا جدید ترین اسٹور ملک میں اسکا چھٹا فلیگ شپ اسٹور ہے۔ ملتان میں ڈیزائن ہاو ¿س کے طور پر کھادی کے اس مرکز سے اسٹور کے ڈیزائن اور نفاست کا اظہار ہوتا ہے۔ کمپنی اس کشادہ جگہ پر آرٹ کا امتزاج رکھنے پر یقین رکھتی ہے اور یہاں معروف آرٹسٹ سہیل عبداللہ کے ڈیزائن سے مزین وال بھی شامل ہے۔ یہ اسٹور ملتان کے مشہور شاپنگ مقام گلگشت کالونی میں واقع ہے جہاں بغیر سلے ، فوری تیار، کڈز اور ہوم کٹیگری کے شعبوں میں ملبوسات دستیاب ہوں گے۔ کھادی کا یہ فلیگ شپ اسٹور 20 ہزار اسکوائر فیٹ پر محیط ہے جس میں صارفین کی سہولت کے لئے خصوصی لفٹ اور ایسکے لیٹر بھی موجود ہیں۔ 

کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے بتایا، "ہم نے ملتان میں اپنے نئے اسٹور میں ملبوسات اور کپڑوں کی دیگر مصنوعات متعارف کرانے کا انتخاب کیا ہے۔ اس اسٹور اور یہاں ملبوستات کی کلیکشن ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم اپنے ریٹیل کے تجربے کی روشنی میں نئے رجحانات پیدا کررہے ہیں۔ ہم اہل ملتان کا اپنے فلیگ شپ اسٹور میں خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ملتان کی ریٹیل مارکیٹ میں ایک مرکز کے طور پر سامنے آئے گا۔" 

ملتان میں اس نئے فلیگ شپ اسٹور کھلنے سے سیلز کے شعبے میں براہ راست 25 افراد برسرروزگار ہوئے ہیں جبکہ انہیں کھادی کی جانب سے سیلز و ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

کھادی کا تعارف: کھادی پاکستان میں اعلیٰ معیار کا مقبول عام فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ ہے۔ یہ مجموعی طور پر 46 اسٹورز آپریٹ کرتا ہے، جن میں 17 اسٹورز پاکستان کے اندر موجود ہیں جبکہ خلیجی ممالک اور برطانیہ میں بھی 17 اسٹورز موجود ہیں جو مرد، خواتین، اور بچوں کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل کے شعبے میں پرنٹڈ اور ہاتھ سے تیار ملبوسات کی وسیع اقسام پیش کرتے ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں