8 مئی، 2018

میزان بینک اورانسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) کے درمیان معاہدہ

کراچی (پی آر) میزان بینک نے معروف تعلیمی ادارے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت آئی او بی ایم میں ایس ایم ای بینکنگ اورانٹرپنیورشپ میں ایم بی اے پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ معاہدے پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور آئی او بی ایم کے صدر طالب ایس کریم نے دستخظ کئے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عرفان احمد بھی موجود تھے۔ میزان بینک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے مشاورت اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ آئی او بی ایم کے ساتھ معاہدہ سے اس اشتراک کو تعلیمی میدان تک وسعت دے دی گئی ہے۔ اسی وجہ سے یہ خصوصی ایم بی اے پروگرام نوجوان کاروباری حضرات اور ایس ایم ای بینکرز کی ضروریات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس موقع پر میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ میزان بینک اور آئی او بی ایم کے مابین تعاون چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات اور اداروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ہمیں امید ہے کہ یہاں سے تیار ہونے والے طلباء نہ صرف میزان بینک بلکہ پوری اسلامی بینکنگ صنعت اور پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں