6 مئی، 2018

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، احسن حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

 

ناروال (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال پر ناروال میں  قاتلانہ حملہ ہوا ہے، حملے میں وزیر داخلہ کے بازو میں دو گولیاں  لگی ہیں، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، ن لیگ کے کارکنوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جسے بعد ازاں پولیس اپنے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ  ایم پی اے رانا منان  کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے  ان پر فائرنگ کردی دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں  لگیں۔

احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں احسن اقبال کا آپریشن کیا گیا۔  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گولی احسن اقبال کے دائیں بازو میں لگی، ملزم نے 30 بور کے پستول سے فائرنگ کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں