2 مئی، 2018

فیس بک کی آمدنی کتنی ہے، جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

نیویارک (ٹائمزآف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ فیس بک کی آمدنی میں بھی ناقابل یقین اضافہ ہورہا ہے۔ اس اضافے میں ہم سب کا کردار شامل ہے جو فیس بک استعمال کرتے ہیں۔  2017 میں اضافی ٹیکسوں اور نئے ملازمین کی بھرتی کے باوجود بہت زیادہ آمدن کمائی، فیس بک کی گزشتہ برس کی کمائی 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 2017 کی صرف آخری سہ ماہی میں فیس بک کا خالص منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر رہا، جب کہ مجموعی طور پر کل آمدنی میں تمام تر اخراجات نکالنے کے بعد گزشتہ برس 16 ارب ڈالر کمائے گئے جو خالص منافع اور 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ بنتا ہے۔


ڈیٹا چوری اور کوائف کے غیر قانونی استعمال کے واقعات کے باوجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی آمدنی اور صارفین کی تعداد بڑھی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے شیئرز سے ہونے والی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس طرح فیس بک کی کل آمدنی بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اسی عرصے کے دوران تقریبا 2.2 ارب صارفین فیس بک پر فعال رہے، جوگزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ 

فیس بک کمپنی کے مالک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ 2017 میں کمپنی کے سالانہ اخراجات کی مالیت 2016 کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر سے بھی زائد رہے اور مجموعی طور پر یہ رقم 20.5 ارب ڈالر رہی، جب کہ 2017 کے اواخر میں ادارے کو ٹیکسوں کی غیر معمولی ادائیگی کی مد میں امریکی حکومت کو 2.27 ارب ڈالر الگ سے بھی ادا کرنے پڑے۔ اس طرح گزشتہ برس فیس بک کی مجموعی سالانہ آمدنی تقریباﹰ 39 ارب ڈالر رہی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں