اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 مئی، 2018

محمد اورنگزیب کی ایچ بی ایل میں بحیثیت پریذیڈنٹ اور سی ای او ذمہ داریاں سنبھال لیں

 



کراچی: حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) ، پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے اعلامئے کے مطابق محمد اورنگزیب 30 اپریل ،2018 کو ایچ بی ایل میں پریذیڈنٹ اور سی ای او کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ 

محمد اورنگزیب ایک معتبر اور تجربہ کار بینکر ہیں اور ان کا وسیع تجربہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صف اول کے بینکوں میں 30سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ ایچ بی ایل میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے وہ جے پی مورگن ایشیاءپیسفک ، گلوبل کارپوریٹ بینک کے سی ای او تھے۔ 

محمد اورنگزیب نے اپنے کیریئر کا آغاز سٹی بینک سے کیا تھا جہاں انہوں نے پہلے پاکستان میں اور بعد میں نیو یارک میں خدمات سر انجام دیں۔ بعد ازاں انہوں نے سینیئر لیڈرشپ کی پو زیشن پر اے بی این ایمرو بینک میں شمولیت اختیار کی اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے کنٹری منیجر کی پوزیشن پر پہنچے۔اس کے بعد وہ اے بی این ایمرو بینک ایمسٹریڈیم اور آر بی ایس سنگا پور میں اعلیٰ سطح کی ریجنل اور گلوبل عہدوں پر تعینات رہے ، وہ سال2011 سے وہ جے پی مورگن کے ساتھ منسلک تھے۔ 

محمد اورنگزیب نے یونیورسٹی آف پنسیلوانیا کے وہرٹن اسکول سے اکنامکس میں بیچلرز آف سائنس اور ایم بی اے کی ڈگریاں حاصل کیں ۔

اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ” میں ایچ بی ایل میں شمولیت پر بے حد مسرور ہوں۔ یہ بینک ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بینک کو کامیابی کی نئی منزلوں کی جانب لے جانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ "

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں