2 مئی، 2018

غیرت کے نام پر بے غیرتی کی انتہا، نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ویڈیو نیٹ پر اپلوڈ کردی گئی

ہارون آباد (آئی این پی ) ہارون آباد غیرت کے نام پر 9افراد نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا ، برہنہ تشدد اور نازیبا وقابل مذمت ویڈیو بناکر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کالونی ہارون آباد کے محمد اعجاز رضا نےپولیس کو درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل میں اپنے چچا شفیق کے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان مبشر اقبال ،معظم اقبال ،ڈاکٹر مشتاق ،ملک راشداورپانچ کس نامعلوم نے مجھے پکڑ لیا اور زبردستی ایک مکان کے اندر چھت پر لے گئے جہاں پر ملزمان بالا نے مجھے زبردستی برہنہ کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ تشدد کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی ہے ۔ 


تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف بجرم 355ت پ اور 506ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تاہم وجہ تنازعہ غیرت کا معاملہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ہارون آباد سر کل حسن محمود جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیسے ہی درخواست موصول ہوئی ہم نے فوری طوسر پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد ملزمان کی گرفتاری میں عمل میں لائی جائے گئی اور اصل حقائق جلد عوام کے سامنے عیاں کئے جائیں گئے تاہم ملزمان کسی بھی طور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے مزید پولیس مصروف تفتیش ہے ۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں