5 جون، 2018

چترال 11 سالہ لڑکے کو اعواء کی کوشش ناکام، لڑکا بازیاب جبکہ اعواء کار گرفتار کرلیا گیا

چترال (گل حماد فاروقی) چترال میں گیارہ سالے بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور امان کے سماجی رابطے کے پیج کے مطابق آیون کے رہنے والے امتیاز احمد ولد عبد الصمد سکنہ صحن آیون ایک گیارہ سالہ بچے گل باز خان ولد سرانجام خان سکنہ سین جال شاہ میراندہ (سینگور) کو اغواء کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ چترال حیدر حسین نے بروقت کاروائی کرکے مغوی بچے کو برآمد کرکے اغواء کار کو گرفتار کیا اور اس کے حلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

تصویر کرٹیسی: چترال پولیس ایف بی پیج



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں