12 جون، 2018

خیبرپختونخوامیں پرائمری سے ہائیرسیکنڈری سکولوں تک میں 12 ہزار 855 سے زائد تدریسی اورانتظامی آسامیاں خالی ہیں

 


پشاور: خیبرپختونخوامیں پرائمری سے ہائیرسیکنڈری سکولوں تک میں 12 ہزار 855 سے زائد تدریسی اورانتظامی آسامیاں خالی ہونے کی نشاندہی کردی گئی ہے اس سلسلے میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرکے پرائمری سکولوں میں 5 ہزار318اسامیاں ٹیچرز کی خالی ہیں جبکہ مڈل سکولوں میں3ہزار65 ،ہائی سکولوں میں 2 ہزار189اورہائیرسیکنڈری کولوں میں 2 ہزار232تدریسی اورانتظامی پوسٹیں خالی پڑی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق سینئر پی ای ٹی کی چارپوسٹیں،اے ٹی کی ایک پوسٹ، سی ٹی کی پندرہ ،پی ایس ایچ ٹی کی 2ہزار232 ،پی ایس ٹی کی 22 سوا سامیاں ،سینئر سی ٹی کی ایک پوسٹ ،سینئر پی ایس ٹی کی 902 اسامیاں اورایس ایس ٹی کی 25 پوسٹیں خالی ہیں اسی طرح مڈل سکولو ںمیں لڑکوں کے سکولوں میں اے ٹی اساتذہ کی 218 ،سی ٹی اساتذہ 485 ،ڈی ایم 155 ،پی ای ٹیز کی 235 ،قاری وقاریہ کی 8 اسامیاں،سینئر اے ٹی کی تین اسامیاں ،سینئر سی ٹی کی 37 اسامیاں،سینئر ڈی ایم کی 10 ،سینئر قاری کی ایک اسامی ،ایس ایس ٹی کی 100 اسامیاں ،ٹی ٹی اساتذہ کی 255 اسامیاں ہیں جن کی مجموعی تعداد 1475 ہیں رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے مڈل سکولوں کے 7850 پوسٹوں میں 6260 اساتذہ تعینات ہیں جبکہ 1590 پوسٹیں خالی ہیں ان میں اے ٹی اساتذہ کی 189 ،سی ٹی 544 ،ڈی ایم 167 ،ہیڈمسٹریس کی 15 ،پی ای ٹی کی 293 ،قاری و قاریہ کی 11 ،سینئر اے ٹی کی چار،سینئر سی ٹی کی 32 ،سینئر ٹی ٹی کی چار، ایس ایس ٹی کی 115 اور ٹی ٹی اساتذہ کی 242 پوسٹوں پر ابھی تک کوئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سکولوں میں اساتذہ کی کمی کاسامناہے رپورٹ کے مطابق ہائی سکولوں میں اے ٹی کی 145 ،کمپیوٹر لیب انچارج 27 ،سی ٹی 1322 ،ڈی ایم 107 ،ہیڈماسٹراورہیڈمسٹریس کی 390 ،گریڈ اٹھارہ کے پرنسپل کی 43 ،گریڈ انیس کے پرنسپل کی 28 ،گریڈ بیس کے پرنسپل کی چھ ، قاری اورقاریہ کی 331 ،سینئر اے ٹی کی 47 ،سینئر سی ٹی 560 ،سینئر ڈی ایم کی 55 ،سینئر پی ای ٹی کی 46 ،سینئر قاری یا قاریہ کی 39 ،سینئر ٹی ٹی کی 31 ،ایس ایس کی 21 ،ایس ایس ٹی بیالوجی کیمسٹری 945 ،ایس ایس ٹی میتھس اورفزکس کی 1002 ،ٹی ٹی اساتذہ کی 180 اور وائس پرنسپل گریڈ اٹھارہ کی دو آسامیاں خالی پڑی ہیں اسی طرح ہائر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر لیب انچارج کی 28 ،سی ٹی اساتذہ کی 690 ،ڈی پی ای 250 ،ڈی ایم اساتذہ کی 20 ،آئی ٹی ٹیچرزکی 42 ،لائبرین کی 105 ،پی ای ٹی کی 71 ،گریڈ اٹھارہ کے پرنسپل 81 ،گریڈ انیس کے پرنسپل کی 90 ،گریڈ بیس کے پرنسپل نو پوسٹیں خالی ہیں اسی طرح قاری اورقاریہ کی 54 ،سینئر اے ٹی 44 ،سینئر سی ٹی 289 ،سینئر آئی ٹی ٹیچرز کی 249 ،سینئر پی ای ٹی 48 ،سینئر قاری وقاریہ 40 ،سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ 633 ،سینئر ٹی ٹی 13 ، ایس ایس بیالوجی اورکیمسٹری 411 ،ایس ایس میتھس اور فزکس397 ،سبجیکٹ سپشلسٹ 2414 ،ٹی ٹی 45 ،گریڈ اٹھارہ کے وائس پرنسپل کی 27 اور گریڈ انیس کے وائس پرنسپل کی ایک پوسٹ خالی پڑی ہے ۔

خبر کرٹیسی روزنامہ مشرق 27 مئی 2018 کو شائع ہوئی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں