13 جون، 2018

بائیکو کا سیلانی ٹرسٹ کے فائر فائٹنگ اینڈ ریسکیو سروسز کیلئے 28 لاکھ روپے کا عطیہ

 

کراچی: بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے کراچی سے پشاور موٹروے پر موٹر وے پولیس کے اشتراک سے معروف فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو ریپیڈ فائر فائٹنگ اینڈ ریسکیو سروسز کی تعیناتی کے لئے 28 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ بائیکو کی جانب سے یہ امدادی رقم اسکی کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت دی گئی ہے جس میں سیلانی کی ٹیموں کو ہر طرح کے ایمرجنسی حالات کے دوران فعال انداز سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔ 



24 گھنٹہ ہمہ وقت تیار اس ریسکیو سروس میں سیلانی کے تربیت یافتہ فائر فائٹرز اور ریسکیو ورکرز جائے حادثہ پر بروقت پہنچنے کے لئے ٹریفک جام یا کسی رکاوٹ سے بچنے کے لئے موٹرسائیکلیں استعمال کریں گے۔ ہر موٹرسائیکل پر آگ بجھانے کا سامان اور کیمیکل پاو ¿ڈر نصب ہوگا جو پوٹاشیم بائی کاربونیٹ، پانی، بخارات پر مبنی فلورو کاربن پر مشتمل ہوگا جو موثر انداز سے آتشزدگی پھیلنے کی روک تھام کرے گا۔ 

بائیکو پیٹرولیم کے وائس پریذیڈنٹ اظفر سعید بیگ نے بتایا، "کاروباری سماجی ذمہ داری ایک بڑا اور جدت انگیز شعبہ ہے اور ہر اچھا ادارہ اپنا کاروباری سماجی ذمہ داری کا پروگرام لازمی طور پر فعال رکھتا ہے تاکہ کسی بھی انداز سے معاشرے میں اپنی خدمات پیش کرے ۔ فائر فائٹنگ ہمارے ہاں ہمیشہ سے ایک مشکل کام رہا ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ ریسکیو آپریشنز اس وقت ناکام ہوجاتے ہیں جب مناسب سامان نہ ہو یا خراب انفراسٹرکچر ہو، یا فائر فائٹنگ اور ریسکیو ٹیموں میں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچنے کی صلاحیت نہ ہو۔ اس امداد کے نتیجے میں بہت سے مالی نقصانات، گہرے زخم سمیت جان لیوا نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی رپیڈ فائر فائٹنگ اینڈ ریسکیو سروسز ان مشکلات پر قابو پائےں گی اور موثر سہولیات کے ساتھ نمایاں انداز سے سامنے آئے گی۔ " 

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او نے بائیکو کی امداد پر اظہار تشکر کیا اور ریسکیو سروس کے لئے اعتماد پر حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا، "ہم سال 1999 سے معاشرے میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں اور مختلف اداروں اور مخیر افراد کے مشکور ہیں جن کی بدولت ہم اتنے عرصے سے اپنے فلاحی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس نئے کام کے ساتھ ہم پرامید ہیں کہ اس سے متعلقہ ریسکیو سروسز میں واضح فرق سامنے آئے گا۔" 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں