11 جون، 2018

مشیلیک (کوغزی) میں نو تعمیر آر سی سی پل کا افتتاح کردیا گیا، ڈی سی چترال مہمان خصوصی تھے


چترال (رپورٹ ایم فاروق)  اتوار کے روز گولین گول پاؤر کے پاس زیر تعمیر آر۔سی۔سی پل کا افتتاح کرلیا گیا۔ یوسی کوہ اور اپر چترال کی ٹریفک بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مشیلکیک کوغزی کے مقام پر زیر تعمیر آر۔سی۔سی پل کا افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب میں ان کے علاؤہ پراجیکٹ ڈائریکٹر( گولین گول پاؤر پراجیکٹ) جاوید آفریدی اور سامبو کنسٹرکشن کمپنی کے سٹاف سمیت علاقے کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال جناب ارشاد سدھیر نے فیتا کاٹ کر اس پل کا باقاعدہ طور پر افتتاح کرلیا اور اس میں عام ٹریفک کی روانی مستقل طور پر بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ 2011 کو گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایکسیس ٹنل کی تعمیر کے دوران مشیلکیک کے مقام پر موجود پرانا آر۔سی۔سی پل متاثر ہوا تھا اور اس کے متبادل کچھ ہی فاصلے پر عارضی طور پر سٹیل پل تعمیر کیا گیا تھا ۔
 پراجیکٹ مکمل ہوجانے کے بعد سٹیل پل کو ہٹاکر اسکی جگہ دوبارہ آر۔سی۔سی پل تعمیر کیا گیا اور 10 جون 2018 کو اس کو باقاعدہ طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ آج سے اس پر ٹریفک مستقل طور پر بحال کر دی گئی۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں