اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 جون، 2018

پرویز مشرف نے اپنی ہی پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے، بڑی خبرسامنے آگئی



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف الیکشن 2018 میں حصہ نہ لے سکے۔ گرفتاری کے خوف سے پاکستان نہیں آئے۔ جسی کی وجہ سے چترال این اے ون اور کراچی سے ان کی کاغزات نامزد مسترد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی ہی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے دیا گیا اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویزمشرف کانام پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔  واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے ، اے پی ایم ایل 2010 میں بنی تھی لیکن نااہلی کے باعث مشرف کی سربراہی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی۔ اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا اور پارٹی رجسٹرڈ نہ ہونے پر مشرف نے استعفیٰ بھجوادیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر پارٹی رجسٹرڈ کرانی ہے تو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کراکے نیا سربراہ منتخب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں