6 جون، 2018

کھادی اسکاٹ لینڈ میں اپنا ریٹیل اسٹور کھولنے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا

 

 کراچی:  پاکستان کے صف اول کے فیشن ریٹیل برانڈ کھادی (Khaadi) کا اسکاٹ لینڈ میں اپنے پہلے اسٹور کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس کی اپنی ریٹیل آوٹ لٹ ہے۔



کھادی کا گلاسگو اسٹور سلور برن شاپنگ سینٹر میں واقع ہے جو برطانیہ کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹرز میں سے ایک ہے۔ بیرون ملک یہ اسکا 18واں انٹرنیشنل اسٹور جبکہ برطانیہ میں آٹھواں اسٹور ہے۔ یہ انٹرنیشنل اسٹور کھادی کی تیار ملبوسات اور کھادی خاص کلیکشن میں شامل مختلف مصنوعات پیش کر ے گا ۔

کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "اس اہم پیش رفت پر مجھے انتہائی فخر ہے۔ کھادی پاکستان میں فیشن ریٹیل کی بنیاد رکھنے والا ادارہ ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کی بہترین ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے اور اسے مقامی و عالمی سطح پر فروغ دیا جائے۔ اس کے ساتھ کھادی اپنے صارفین کو ریٹیل کے اپنی منفرد تجربے سے بھی روشناس کرا رہا ہے۔"

یہ نیا اسٹور 2772 اسکوائر فٹ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جو سادگی سے مزین قدرتی لکڑی اور پتھر پر مشتمل ہے ۔ اس سے قدرتی چیزوں کی موجودگی احساس ہوتا ہے۔ اس کی خصوصی وال مشہور آرٹسٹ سہیل عبداللہ نے تیار کی ہے جو بیک پینٹڈ گلاس پر مشتمل ہے۔






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں