اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

8 جون، 2018

خوشحالی مائیکر وفنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے درمیان گلگت بلتستان میں مل کر کا م کرنے کے معاہدے پردستخط

اسلام آباد (پریس ریلیز) خوشحالی مائیکر وفنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آرایس پی) نے ایک معاہدے پردستخط کردئیے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے گلگت بلتستان میں مل کر کا م کریں گے ۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر غالب نشتر اور جنرل مینیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، مظفرالدین اور سینئر مینجمنٹ کے ارکان موجود تھے۔


معاہدے کے تحت آغا خان رورل سپورٹ پروگرام خوشحالی مائیکروفنانس بینک کو علاقے میں مالی خدمات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ دونوں اداروں نے گلگت بلتستان کی عوام کی ضروریات کے مطابق مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ اتحاد سازی کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ،جو مقامی کمیونٹی کے سماجی اوراقتصادی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس کا مقصد علاقے میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا اور مقامی لوگوں کو اپنی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غالب نشتر نے کہا کہ مضبوط مالیاتی ادارے گلگت بلتستان کے علاقے کی ایک اہم ضرورت ہے، مالیاتی شعبوں کو ان علاقوں تک پہنچناہوگا جہاں ان کی موجودگی نہیں۔مجھے یقین ہے کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں گلگت بلتستان میں ضروری مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کی اجازت دے گا جس سے کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں اور معیشت میں بہتری آئے گی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں